بھارتی آرٹسٹ کا اپنے ہیرو ویرات کوہلی کو سالگرہ پر لاجواب تحفہ
نئی دہلی: جے ٹی این پی کے نیوز: بھارتی آرٹسٹ کا اپنے ہیرو ویرات
بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کے چاہنے والے ایک شخص نے اپنے ہیرو کا ہزاروں کرکٹ بالز سے چہرہ بنا کر ان کی سالگرہ پر ایسا انوکھا تحفہ پیش کیا کہ سب ہی حیران رہ گئے۔
پڑھیں : بھارتی فٹبال فینز کا لیونل میسی سے اظہار محبت کا انوکھا انداز
انڈین میڈیا کے مطابق گرسیت سنگھ نامی آرٹسٹ نے ویرات کوہلی کو
ان کی سالگرہ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 5000 کرکٹ بالز سے
بھارتی بیٹر کا چہرہ بنا ڈالا۔ بھارتی آرٹسٹ نے کوہلی کا بڑے سائز کا چہرہ
ممبئی کے کارٹر روڈ پر بنایا، کوہلی کا چہرہ واضح نظر آنے کیلئے لال رنگ
کی بالز استعمال کی گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گرسیت سنگھ نے ویرات کوہلی کا 20 بائی 20 کا
چہرہ بنانے کیلئے 9 گھنٹے کی محنت کی جسے ہر دیکھنے والے نے آرٹسٹ کی کاوش کو سراہا۔
خیال رہے اس سے قبل ایک ننھے پاکستانی آرٹسٹ نے بھی گوادر کے ساحل پر کوہلی کا مجسمہ بنایا تھا۔
رائلی روسو کا ورلڈ کلاس کھلاڑیوں کیساتھ کھیلنا اعزاز قرار
جنوبی افریقی کرکٹر رائلی روسو نے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد ورلڈ کلاس کھلاڑیوں کیساتھ کھیلنا اپنے لیے اعزاز قرار دیدیا۔
اپنے بیان میں جنوبی افریقی کرکٹر رائلی روسو نے اپنی ٹیم کی کٹ کو زیب تن کرنا
اور ورلڈ کپ میں ورلڈ کلاس کھلاڑیوں کیساتھ کھیلنا اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ روسو نے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے بدقسمتی قرار دیا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
بھارتی آرٹسٹ کا اپنے ہیرو ویرات ، بھارتی آرٹسٹ کا اپنے ہیرو ویرات
===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)