بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندر میں داخلے کی ایک اور کوشش ناکام بنادی گئی
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) بھارتی آبدوز پاکستانی سمندر میں
پاک فوج نے کہا ہے کہ پاک نیوی نے بھارتی نیوی کی پاکستان کیخلاف سب میرین کی تعیناتی کی کوشش ناکام بنادی ہے ۔
جمعرات کو آئی ایس پی آر کے مطابق ایک مرتبہ پھر پاکستان نیوی نے پیشہ وارانہ
صلاحیت اور مسلسل نگرانی کی بدولت بھارتی سب میرین کی پاکستانی پانی
میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی ۔
موجودہ سکیورٹی ماحول اور پاکستان نیوی کی مشقوں کے دور ان بھارتی یونٹ نے
پاکستانی پانی میں جاسوسی اور معلومات جمع کر نے کی کوشش کی،
یہ بھی پڑھیں : پاک فوج میں پہلے ہندو افسر کی لیفٹیننٹ کرنل رینک پر ترقی
اسی لئے پاکستان کی جانب سے سخت نگرانی کا نفاذ کیا گیا جس کے نتیجے میں پاکستان بحریہ نے یکم مارچ کو بھارت کی جدید سب میرین کالوری کا سراغ لگایا ۔
بیان کے مطابق تازہ واقعہ پانچ سالوں میں چوتھا واقعہ ہے ،
پاکستان نیوی کی صلاحیت اور عزم کی بنیاد پر پاکستانی پانی کا دفاع کیاگیا ۔
پاک بحریہ نے آبدوز شکن وار فیئر یونٹ نے بڑی کارروائی کرکے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں چوتھی بار بھارتی آبدوز پا کستانی سمندری حدود میں ملی ،
بھارتی آبدوز کو تلاش کرنا پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت اور پاکستان کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے عزم کا اظہار ہے ۔
بھارت کو آخری بار وارننگ دے دی، وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا بھارت نے پاکستان کے گہرے پانیوں میں پانچویں دفعہ مداخلت کرنے کی کوشش کی ،
ایک سال پہلے بھی ہم نے ان کی سب میرین کو پکڑا تھالیکن مارا نہیں،
ہم ایک پر امن ملک ہیں ہم نے ان کو مارا نہیں وارننگ دی تاکہ وہ واپس چلی جائے،
وزیر داخلہ نے کہا کل بھی ہم نے ان کو متنبہ کیا کہ انف ازانف ،ہم نے کل بھارت
کو آخری بار وارننگ دی ،
اب ہمارے پانیوں میں آئے تو ہم سے گلہ نہ کرنا،
وزیر داخلہ نے کہا ہماری تینوں مسلح افواج عظیم اور انکاجذبہ بھی عظیم ہے،
کوئی پاکستان کے بری، بحری، اور فضائی حدود کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
بھارتی آبدوز پاکستانی سمندر میں
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں