بین الاقوامیتازہ ترین

بھارت، حجاب نہ اتارنے پرکالج طالبات کے کلاس میں بیٹھنے پر پابندی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

حجاب نہ اتارنے پرکالج طالبات

بنگلورو(جے ٹی این پی کے) بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو کے ایک لاج میں اسکارف یا

حجاب لینے والی طالبات کے کلاس میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق

جب 18سالہ الماس اور ان کی دو سہیلیاں کلاس روم میں داخل ہوئیں تو ان کی ٹیچر نے فورا

غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کلاس سے جانے کا حکم دیا۔الماس نے بتایا کہ ٹیچر نے کہا کہ

تم کلاس روم میں حجاب کے ساتھ داخل نہیں ہو سکتیں اور ہمیں اسے اتارنے کے لیے کہا۔اس کے بعد

سے بھارتی ریاست کرناٹکا کے ضلع اڈوپی میں سرکاری سرپرستی میں چلنے والے اس سرکاری

کالج میں یہ 6 مسلمان لڑکیاں کلاس سے باہر بیٹھنے پر مجبور ہیں کیونکہ اسکول انتظامیہ کا کہناتھا

کہ حجاب یونیفارم کا حصہ نہیں اور یہ طالبات قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔اس کے

برعکس لڑکیوں کا موقف ہے کہ حجاب ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور قانون انہیں اس پر عمل

کرنے کی اجازت دیتا ہے تاہم اس کے باوجود کالج انتظامیہ لڑکیوں پر دبائو ڈالنے کے لیے مختلف

طریقے آزما رہی ہے۔

حجاب نہ اتارنے پرکالج طالبات

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے