پاکستانتازہ ترینکالمز،بلاگز، فیچرز

بچہ جمہورا، ذرا گھوم جا (پارٹ ٹو)

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

بچہ جمہورا، ذرا گھوم جا (پارٹ ٹو)

نہ اُستاد جی نہ ، یہ وطن ہمارا ہے ہم کہیں نہیں جائیں گے …. آپ تو ایویں ای دل چھوٹا کرتے ہو …. اوئے اوئے بچہ جمہورا، زیادہ حامد میر بننے کی کوشش نہ کر اور سیدھی طرح میرے سوال کا جواب دو …. ورنہ اپنے علم سے بھسم کر دوں گا۔ لہٰذا جلدی سے بتا…. یہ نگران حکومت اپنی قوم کیلئے کیا کر سکتی ہے؟ …. بلکہ کون سا نیا چن چڑھا سکتی ہے ….

پڑھیں : مُعاشی انصاف کی پُکار میں سول نافرمانی تحریک کی گُونج

بچہ جمہورا جلدی بتا…. اوئے میرے بھولے اُستاد جی، آپ کو یہ بھی نہیں معلوم کہ نگران حکومت کیا کرتی ہے۔

قبلہ اُستاد جی نگران حکومت تو صرف …. کام کاج کی نگرانی ہی کرتی ہے …. باقی کیا دھرا تو ” پچھلوں“ کا ہوتا ہے۔

اوئے بچہ جمہورا …. ایک تو تو، اُوکھی اُوکھی“ باتیں کرتا رہتا ہے۔

لگتا ہے بچہ جمہورا…. کہ تیرا اٹھنا بیٹھنا …. آج کل ” بے باکیاں “ والے ابو معظم ترابی کیساتھ ہے….

کیونکہ وہ بھی ایسی ہی باتیں کرتے ہیں ابھی پچھلے دنوں فرما رہے تھے کہ وطن عزیز میں کوئی چیز ہی ٹھیک نہیں لگتی

بلکہ …. ترابی صاحب مزید فرماتے ہیں کہ نہ جانے اُونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔

پڑھیں : پاکستانیوں کی اکثریت نظامِ جمہوریت سے بیزار

لہٰذا بچہ جمہورا صرف نگران حکومت کی آسان لفظوں میں تشریح کر ….

بس، اُستاد جی دراصل …. ( سرکھجاتے ہوئے ) ہمارے ہاں نگران حکومت کامطلب ہوتا ہے …. جیسے مثال مشہور ہے کہ ” الابلا “ …. گردن ملا،

بالکل اسی طرح آسان لفظوں میں اس کا مطلب ہوتا ہے کہ ” الا بلا “ …. گردن نگران حکومت“ ہوتا ہے،

اُستاد جی …. اور نگران حکومت والے تمام برائیوں کو دور کر دیں گے اور پھر وطن عزیز میں تعلیم مفت، بجلی مفت، علاج مفت ملنے کی توقع ہے۔ یعنی نگران سب ٹھیک کر لیں گے۔ اُستاد جی

مگر …. بچہ جمہورا پھر یہ لوگ کیوں پریشان ہیں؟ جلدی بتا بچہ جمہورا ….

اُستاد جی یہاں عجیب صورتحال ہے کہ ایک شخص کا بجلی کا بل ایک سو ساٹھ روپے کا تھا مگر ….

انیس سو ساٹھ روپے کا ٹیکس لگا دیا گیا …. تاکہ گلشن کا کاروبار چل سکے۔

لیکن بچہ جمہورا…. اس سے پہلے اور پھر اس سے پہلے بھی تو …. حکومتیں تھیں، ان کی کارکردگی پر روشنی ڈال ….

بچہ جمہورا ( بری طرح ہنستے ہوئے ) بولا۔

اُستاد جی پچھلی حکومتوں کے ہی کارنامے ہیں کہ پورا ملک ہی آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔

پڑھیں : جاگ پاکستانی کے روشن صبح لانی ہے

بلکہ ایک عقلمند انسان نے کہا ہے کہ یوں سمجھو کہ وطن عزیز کا …. ہر بندہ اور ہر بندی کم و بیش سات لاکھ کا مقروض ہے۔

یعنی پوری قوم ہی گروی ہے، اور یہ سب نظر عنایت اور سب کیا دھرا…. قوم کے خیر خواہوں اور سیاستدانوں،

مزاریوں، زرداریوں، چوہدریوں، وڈیروں، جاگیرداروں، سرداروں، میاں صاحبان کا ہے اور رہی سہی کسر ….

حقیقی آزادی والے خان صاحب نے پوری کر دی ہے …. اور پھر جاتے جاتے پی ڈی ایم کے ٹولے نے بھی ” گنگا اشنان “ کر لیا…. قوم جائے بھاڑ میں ….

مگر …. اُستاد جی اب تو انتہا ہو گئی ہے، جو کام زمانہ جاہلیت میں ہوا کرتے تھے ہمارے ہاں ” آج کل“ وہی ہو رہا ہے۔

بچہ جمہورا…. زیادہ مفکر نہ بن بتا جلدی بتا …. کیا ہوا ہے ….

کیا بتاﺅں اُستاد جی وطن عزیز میں بڑے بڑے عہدوں پر فائز اپنی جھوٹی انا کی تسکین کی خاطر گھر میں کام کاج کرنے والی معصوم بچیوں پر بہیمانہ تشدد اور ظلم کرتے ہیں۔

بچیاں موت کے منہ میں جا چکی ہیں ….

اور پھر ستم یہ کہ جو فریاد سنا کرتے تھے بدقسمتی سے وہی اس ظلم میں شامل ہو گئے ہیں ….

اوئے اوئے بچہ جمہورا …. آئندہ کیا ہو گا؟

ذرا اپنے علم کو گھماﺅ بتاﺅ کہ …. آج کل اپنے حضرت شیخ صاحب نہ صرف خاموش ہیں بلکہ گم ہو گئے ہیں۔

اپنے شیخ صاحب کس پٹاری میں غائب ہو گئے ہیں۔

بچہ جمہورا ( مسکراتے ہوئے ) او بادشاہو کی گل کر دے او ….

شیخ صاحب نے خود ہی اپنے آپ کو نہ جانے کہاں نظر بند کر دیا ہے ….

لیکن ہماری پنڈی والی رپورٹر بچی جمہوری نے خبر دی ہے کہ ” پھجا نان پائے‘‘ والا جانتا ہے کہ شیخ صاحب کہاں تشریف رکھتے ہیں۔

مزید معلوم ہوا ہے کہ شیخ صاحب صبح تڑکے ایک مکان کی کھڑکی سے رسی سے بندھا ” چھکا “

نیچے ڈالتے ہوئے …. آواز لگاتے ہیں اور پھجا نان پائے اور ساتھ میں ” بڑی نلی“ ” چھکا “ میں ڈال دیتا ہے اور پھر

…. کھڑکی کے پٹ بند ہو جاتے ہیں اور مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شیخ صاحب کے سگار ختم ہو گئے ہیں۔

لہٰذا…. انہوں نے نصف صدی گزرے فیشن کی ابتدا کر دی ہے

اور شیخ صاحب نے سگار کی جگہ ’’ کے ٹو ‘] کی سگریٹ پینا شروع کر دی ہے …. ارے اُستاد جی کیا ….

اور خبر آئی ہے کہ وطن عزیز کے چیف کمانڈر جو کہ حافظ قرآن بھی ہیں،

انہوں نے وطن عزیز کے کاروباری حضرات سے کھل کر باتیں کیں ہیں

اور کہا ہے کہ آئندہ دنوں مہینوں میں وطن عزیز میں خوشحالی کے آثار نظر آئیں گے ….

اور ُاستاد جی کرپشن، بجلی چوری، گیس چوری، ڈالر چوری، ٹیکس چوری کیخلاف سخت آپریشن شروع ہو گیا ہے

پڑھیں : ہم بند گلی میں کھڑے ہیں!

یہی وجہ ہے کہ ڈالر گر رہا ہے، دیگر اشیاء کے ریٹ بھی کم ہو رہے ہیں۔

ہماری دعا ہے کہ وطن عزیز سے ہر برائی کا خاتمہ ہو جائے ….

کیونکہ یہ وطن ہمارا ہے …. بچہ جمہورا پٹاری بند کر …. اور دوسروں کو اپنا کام کرنے دے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

بچہ جمہورا، ذرا گھوم جا ، بچہ جمہورا، ذرا گھوم جا ، بچہ جمہورا، ذرا گھوم جا ، بچہ جمہورا، ذرا گھوم جا

بچہ جمہورا، ذرا گھوم جا ، بچہ جمہورا، ذرا گھوم جا ، بچہ جمہورا، ذرا گھوم جا ، بچہ جمہورا، ذرا گھوم جا

مزید تجزیئے ، فیچرز ، کالمز ، بلاگز،رپورٹس اور تبصرے ( == پڑھیں == )

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے