بچوں کو کوئی آن لائن گیم کھیلنے کی اجازت نہیں، ماڈل متھیرا

لاہور: وقار رانا : بچوں کو کوئی آن لائن گیم

WAQAR RANA

پاکستان کی معروف میزبان اور ماڈل متھیرا نے اپنے اور اپنے بچوں کے حوالے سے کہا کہ وہ بچوں کو آن لائن گیمز خاص طور سے ’’ پب جی ‘‘ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتیں۔ وہ اپنے تینوں بیٹوں کی پرورش اکیلی والدہ کی حیثیت سے کرتی ہیں۔

آپ خود ٹھیک تو بُرا نہیں ہو سکتا، جھوٹ سے نفرت، اداکارہ نادرہ چوہدری

حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں متھیرا نے بتایا کہ

ان کے دو بڑے بیٹوں گیبریل ( Gabriel ) اور زوریال ( Zurial ) کی

دیکھ بھال مکمل طور پر ان کی والدہ یعنی ان کی نانی نے کی، کیونکہ اس

وقت وہ ایک مشکل دور سے گزر رہی تھیں۔ انہیں اپنے بچوں کی بہتر پرورش

اور آرم دہ زندگی کی خاطر تمام تر توجہ کام پر مرکوز رکھنا تھی۔ تاہم وہ

اپنے تیسرے بیٹے آہیل ( Aahil ) کی پرورش سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

متھیرا نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کو کبھی کسی قسم کے آن لائن گیمز کھیلنے

کی اجازت نہیں دیتیں، خاص طور سے پب جی کیونکہ یہ بہت خطرناک ہے۔

ان کا ماننا ہے کہ اس سے بچے ناپختہ تعلقات میں پڑ سکتے ہیں جیسا کہ دعا

زہرہ کیس میں ہوا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے بچوں سے کہا ہے

کہ پاکستان میں آن لائن گیمز دستیاب نہیں ہیں۔ واضح رہے متھیرا نے 2012

میں گلوکار فرحان جے مرزا سے شادی کی تھی جو 2018 میں طلاق کی صورت میں ختم ہو گئی، ان کے تین بیٹے ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

بچوں کو کوئی آن لائن گیم

= پڑھیں = ادب ،شوبز اور فیشن سے متعلق دنیا بھر سے مزید اہم خبریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: