بچوں پر بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال پر پابندی، فرانس میں بل منظور

پیرس: بچوں پر بغیر اجازت سوشل میڈیا

فرانس میں سینیٹ نے 15 سال سے کم عمر کے صارفین کو والدین کی رضا مندی سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو رجسٹر کرنے اور استعمال کرنے سے متعلق بل منظور کرلیا ہے، سینیٹ نے اس بل پر بحث کی جس کا مقصد سوشل میڈیا پر نفرت کو ختم کرنا ہے، اجلاس میں منظور کیے گئے بل کے تحت 15 سال سے کم عمر کے بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر رجسٹر کرنے کے لیے اپنے والدین سے اجازت لینا ہو گی۔

پڑھیں : امریکہ کا اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں سے جاسوسی کا کام لینے کا انکشاف

مزید تفصیلات کے مطابق منظور کردہ بل کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو صارفین کی عمر

اور نابالغوں کو ان کے والدین سے اجازت حاصل کرنے کی تصدیق کے لیے ایک نظام استعمال کرنے

کی ضرورت ہو گی، بل کی رو سے پلیٹ فارم قواعد کی تعمیل نہ کرنے والوں پر دنیا بھر میں کاروبار

کے ایک فیصد تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے، بل میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غنڈہ

گردی کے خلاف روک تھام سے متعلق پیغامات کو بھی جگہ دی جائے گی، والدین اپنے 15 سالہ بچوں

کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کو معطل کرنے کے لیے پلیٹ فارم سے درخواست کر سکیں گے، اس سے قبل

پارلیمنٹ میں منظور کیے گئے بل پر 14 ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل مشترکہ کمیشن میں زیر بحث لایا جائے

گا، نیشنل کمیشن آن انفارمیشن اینڈ فریڈمز ( سی این آئی ایل ) کے مطابق فرانس میں 10-14سال کی عمر

کے 82 فیصد بچے والدین کی رضا مندی کے بغیر انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں،2021 میں سی این آئی ایل

کی تحقیق کے مطابق ملک میں پہلی بار سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لیے سائن اپ کرنے کی عمر گھٹ کر 8 سال رہ گئی ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

بچوں پر بغیر اجازت سوشل میڈیا ، بچوں پر بغیر اجازت سوشل میڈیا

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: