بولیویا میں ہسپانوی مظالم کی یاد ، کان کن نے گھر کو بھوت بنگلا بنا دیا
لاپاز(جے ٹی این پی کے نیوز) بولیویا میں ہسپانوی مظالم کی یاد
بولیویا کے ایک کان کن نے سینگوں والی شیطانی کھوپڑیاں و دیگر
پراسرار جانور اپنے گھر کی دیواروں پر تعمیر کر کے مقامی افراد
کو خوف ہراس میں مبتلا کر دیا جس پر وہ یہ کہنے پر مجبور ہو گئے
کہ شاید اس گھر میں جادوائی اور شیطانی عمل ہوتے ہیں۔
شیطانی مجسموں سے ہمسایے ، اہل علاقہ خوف زدہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مکان ایل ایلٹو نامی شہر میں قائم کیا گیا ہے
جو بلندی پر واقع ہے۔ ڈیوڈ شوک نامی کان کن نے اپنے مکان کی تعمیر
کے بعد ایک فنکار کو بلایا اور اس سے کہا گھر کی دیواروں، دروازوں
اور چھت پر لکڑی اور سیمنٹ سے بنے خوفناک شیطانی مجسمے بنائے۔
ان میں انسانی کھوپڑیوں پر سینگ بھی ہوں تاکہ وہ دیو نما شبیہہ ظاہر ہو
سکیں۔ اسی طرح دروازے پر اژدہے اور ڈریگن کاڑھے گئے ہیں۔
میرا اقدام ڈرانا نہیں ہسپانوی مظالم دکھانا ہے، کان کن ڈیوڈ
ڈیوڈ کا موقف ہے کہ وہ ان مجسموں سے وہ ہولناک ظلم دکھانا چاہتے ہیں
جب ہسپانوی غاصب حکمرانوں نے چاندی کی تلاش کے لیے یہاں حملہ کیا
اور کانوں میں کام کرنے والے غریب کان کنوں پر بہت ظلم کیا کرتے تھے۔
اس نے بتایا کہ ہسپانوی نوآبادیات میں یہاں کے لوگوں کو بہت ڈرایا گیا تھا
اور یہ تعمیر اسی کی نشانی ہے۔
= پڑھیں = برطانوی شہری پر بطخیں پالنے پر پابندی کی منفرد وجہ
سپین نے بولیویا پر تین سوسال حکومت کی اور یہاں سے چاندی لوٹ کر لے
جاتے رہے تھے۔ ہسپانوی حکمران اس وقت کان کنوں کو خوفناک پتلوں اور
شیطانی اشکال سے ڈرایا کرتے تھے، لیکن مقامی افراد اس مکان سے خوفزدہ
ہیں اور بعض نے کہا ہے کہ ڈیوڈ شاید سفلی علم کے ماہرہیں اور شیطانی عمل
کرتے ہیں۔
کھوُپڑیاں شیطانی عمل نہیں، سیاحوں کو راغب کرنا ہے
ڈیوڈ نے کہا کہ اس کا شیطانی عمل سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ یہاں آنے والے
سیاحوں کو ہسپانوی نوآبادیاتی مظالم دکھانا چاہتے تھے۔ ان کے مطابق مجسمے
اچھائی کی علامت ہیں ناکہ کسی شیطانی عمل کو ظاہر کرتے ہیں۔ تاہم ڈیوڈ کی
ایک پڑوسی خاتون ماریہ نے بتایا اس نے گھر سے عجیب و غریب منتروں کی
آوازیں سنی ہیں۔ لیکن ڈیوڈ اس سے انکاری ہیں۔
۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ،
جتن انتظامیہ
بولیویا میں ہسپانوی مظالم کی یاد ، بولیویا میں ہسپانوی مظالم کی یاد ، بولیویا میں ہسپانوی مظالم کی یاد
===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)