بوئنگ کی 20 سال کے دوران چین میں 8 ہزار 485 نئے تجارتی ہوائی جہازوں کی طلب کی پیشگوئی

بیجنگ (جے ٹی این پی کے) بوئنگ کی 20 سال کے دوران

چین کی بڑھتی ہوئی معیشت سے اس کی شہری ہوائی نقل و حمل کی نشوونما میں اضافہ ہو گا

اور آئندہ 20 سال میں 8 ہزار 485 نئے تجارتی ہوائی جہازوں کی طلب پیدا ہو گی۔

جمعرات کو جاری کردہ بوئنگ کی چین کیلئے کمرشل مارکیٹ آؤٹ 2022 میں کی جانیوالی

پیشگوئی کے مطابق چینی مارکیٹ سے ان نئے تجارتی ہوائی جہازوں کی مانگ کی مالیت تقریبا

15 کھرب امریکی ڈالر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہیکرز کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی’ سے 10 کروڑ ڈالر لے اڑے

ان نئے تجارتی طیاروں میں مسافر طیارے اورمال بردار جہاز دونوں شامل ہوں گے۔

پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ اگلی دو دہائیوں کے دوران عالمی سطح پر نئے تجارتی ہوائی جہازوں

کی ڈیلیوری کا پانچواں حصہ چین کی شہری ہوا بازی کی مارکیٹ میں کام کرے گا۔

بوئنگ نے پیشگوئی کی ہے کہ 20 سال میں چین کے تجارتی ہوائی جہازوں کا بیڑا دوگنا ہو جائے گا

کیونکہ ہوائی سفر اور ہوائی مال برداری کی مانگ میں اضافہ کا رجحان جاری رہے گا۔

بوئنگ کی 20 سال کے دوران

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: