تازہ ترینخیبر پختونخوا

بنوں میں تباہی پھیلانے کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، ترجمان بنوں پولیس

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

بنوں: اپنے نمائندے سے بنوں میں تباہی پھیلانے
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے ایک بوری میں
چھپائے جانیوالا 50 کلوگرام بارودی مواد برآمد کرکے موقع پر تلف کردیا گیا ہے بنوں پولیس کے ترجمان کے مطابق

ڈی پی او بنوں عمران شاہد کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ شر پسند عناصر نے تخریب کاری کی غرض سے پہاڑی سلسلہ تلگئی مومند خیل میں بھاری مقدار میں بارود چھپا رکھا گیا ہے،

پڑھیں۔ ضلع بنوں میں بڑی تبدیلی ، پولیس اور عوامی شکایات کی آڈیو، ویڈیو مانیٹرنگ شروع

جو کہ کسی بھی وقت کسی بڑی تباہی کا باعث بن سکتا ہے اطلاع موصول ہوتے ہی ڈی پی او بنوں نے ایس ڈی پی او کینٹ عمران اسلم اور ایس ایچ او تھانہ کینٹ رضوان خان کو فوری کاروائی کے احکامات جاری کئے

ایس ڈی پی او کینٹ عمران اسلم کی قیادت میں ایس ایچ او کینٹ، عصمت اللہ خان نیٹ سکواڈ معہ ٹیم،کیو آر ایف، اے پی سی، بی ڈی ایس ٹیم و دیگر نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کیا۔

پڑھیں۔ پھولوں کا شہر پھر لہو لہو، شیعہ جامع مسجد پر خودکش حملے میں 55 نمازی شہید

آپریشن کے دوران بی ڈی ایس ٹیم نے ایک بوری میں 50 کلوگرام بارودی مواد برآمد کرکے نہایت حکمت عملی سے موقع پر تلف کئے اور علاقے کو بڑے تباہی سے بچا لیا۔

بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے، ڈی پی او بنوں

ڈی پی او بنوں عمران شاہد نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں کے خلاف بنوں پولیس پوری طرح متحرک ہے شرپسندوں کی اس طرح بزدلانہ کاروائیوں سے بنوں پولیس کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ

جتن نیوز اردو انتظامیہ

بنوں میں تباہی پھیلانے , بنوں میں تباہی پھیلانے

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے