بنوں، موٹر سائیکل خود کش حملہ، 9 جوان وطن پر قربان،5 شدید زخمی
پشاور/ بنوں: بنوں، موٹر سائیکل خود کش حملہ،
صوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں کے علاقہ جانی خیل میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ کے نتیجے میں 9 سپاہی شہید، 5 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت، شہدا کو خراج عقیدت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور دہشتگردی کو جڑ سے اُ کھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
شہدا میں ایک جے سی او اور نائب صوبیدار صنوبر علی بھی شامل
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے خود کو فوجی قافلے کیساتھ ٹکرا دیا۔
شہدا میں ایک جے سی او اور نائب صوبیدار صنوبر علی بھی شامل ہیں،
سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کیا ہوا ہے۔
ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کیساتھ ہے، سیاسی قیادت
نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے جوانوں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا دہشت گردی کے ناسور
کے خاتمہ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
انوارالحق کاکڑ نے افسوسناک سانحہ کے شہدا اور زخمیوں کے خاندانوں کیساتھ اظہار ہمدردی کیا۔
انہوں نے کہا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے۔
نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم،
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، نگران وزرائے بلوچستان و پنجاب نے بنوں میں
سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی،
شہید سکیورٹی اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
ان کا کہنا تھا بزدل دہشت گرد ہماری سکیورٹی فورسز کے عزم و استقلال کو کمزور نہیں کر سکتے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
بنوں، موٹر سائیکل خود کش حملہ، ،بنوں، موٹر سائیکل خود کش حملہ، ،بنوں، موٹر سائیکل خود کش حملہ،
= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں
= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں