بل گیٹس کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) بل گیٹس کا پہلا دورہ پاکستان
حکومت نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ہلال پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا،
اس حوالے سے ایوان صدر میں ان کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انہیں اس ایوارڈ سے نوازا۔
بل گیٹس نے پاکستان میں انسداد پولیو مہم پر پاکستانی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے آئندہ بھی ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی۔
جمعرات کو مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس پہلی بار ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ،
ا سلام آباد میں انہوں نے انسدادپولیو پروگرام کا دورہ کیا۔
انہیں انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے بریفنگ دی اور کورونا سمیت پولیوکی روک تھام سے متعلق ا قد ا مات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی موجود رہے۔
بل گیٹس نے پولیو سے متعلق اقدامات کو سراہا اور کہا پاکستان نے پولیو کے خا تمے کیلئے اقد ا مات کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : انسٹاگرام نے صارفین کیلئے ٹک ٹاک انداز کی ریمکس ویڈیو بنانا ممکن بنا دیا
بل گیٹس نے پاکستان کے پولیو ورکرز، ہیلتھ ورکرز اور والدین کے تعاون کو بھی سراہا.
اورکہا پولیو ورکرزاور والدین کے تعاون کے باعث پاکستان ایک سال سے پو لیو فری ہے،
پاکستان کیساتھ پولیو پروگرام میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر پہنچ کر چیئرمین این سی او سی اسد عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کی۔
بل گیٹس نے وفد کے ہمراہ این سی او سی کے اجلا س میں شرکت کی۔
بانی مائیکروسافٹ بل گیٹس نے این سی او سی ک کردار، طریقہ کار اور کامیابیوں کو سراہا،
بل گیٹس نے انسداد کورونا اور عوام کے تحفظ کیلئے این سی او سی کے کردار کی تعریف کی.
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
سمارٹ اور مائیکروسمارٹ لاک ڈان اسٹریٹجی میں خصوصی دلچسپی لی۔
بل گیٹس نے این سی اوسی میں کوروناویکسی نیشن مہم پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا ،
جس پر اسد عمر نے بل گیٹس کی جانب سے پاکستان کو کورونا سے نمٹنے
کیلئے تعا و ن پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہمیں کوروناسے نمٹنے میں کامیابی
عوام کے تعاون سے ملی۔
بعد ازاں وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں
پولیو کے خا تمہ اور دوسرے اہم موضوعات پر بات چیت ہوئی،
وزیراعظم عمران خان نے پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون پر بل گیٹس سے اظہار تشکر کیا.
جبکہ ملاقا ت میں بل گیٹس کو کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
بانی مائیکرو سافٹ بل گیٹس نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے پاکستان کی حکمت عملی متاثر کن رہی ہے،
کورونا اور پولیو سے بچا ؤ کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم کی جانب سے بل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا جس میں
وفاقی وزرا اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔
قبل از یں معا و ن خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا مائیکرو سوفٹ کے
بانی بل گیٹس نے این سی او سی کا دورہ بھی کیا اور ارکان سے ملاقاتیں کیں،
انہیں کورونا وائرس، اس کیخلاف حکومتی اقدا ما ت اور عوام کی ویکسی نیشن سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا کورونا سے بچاؤ کیلئے پاکستان کی حکمت عملی متاثر کن رہی ہے۔
دریں اثناء مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس نے کورونا سے متعلق قائم چک شہزاد میں ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔
بل گیٹس کا پہلا دورہ پاکستان