بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ، 2 میجرز سمیت 6 اہلکار شہید

کوئٹہ (جے ٹی این پی کے) پاک فوج کا ہیلی کاپٹرتباہ

صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2پائلٹس سمیت 6اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گذشتہ رات فلائنگ مشن کے دوران بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں گرکرتباہ ہوگیا،

کاپٹر حادثے میں شہید ہونیوالوں میں میجر محمد منیب افضل، میجر خرم شہزاد،

نائیک جلیل،صوبیدار عبدالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب شامل ہیں۔

شہید ہونیوالے 30 سالہ میجر محمد منیب کا تعلق راولپنڈی ، 39 سالہ شہید میجر خرم شہزاد کا تعلق اٹک ،44 سالہ صوبیدارعبدالواحد کا تعلق کرک ، سپاہی محمد عمران کا تعلق خانیوال، نائیک جلیل کا تعلق کھاریاں اور سپاہی شعیب کا تعلق جنڈ اٹک سے ہے،

یہ بھی پڑھیں : سوات میں دریا کنارے ہوٹل بنانے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے،جنرل باجوہ

بعدازاں شہید ہو نیوالے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کر دی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ پیر کو کوئٹہ کینٹ میں ادا کی گئی ،

قائم مقام گور نر بلو چستان میر جان محمد جمالی، صوبائی وزیر معدنیات مبین خان خلجی، چیف سیکر ٹری بلو چستان عبد العزیزی عقیلی ، کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور ، ایڈیشنل چیف سیکر ٹری محکمہ داخلہ وقبائلی امور زاہد سلیم ، آئی جی پو لیس بلو چستان عبد الخالق شیخ سمیت سول ،فوجی افسران اور شہداء کے رشتہ داروں نے شر کت کی ۔

نمازجنازہ کے بعد شہداء کے جسد خا کی تدفین کیلئے انکے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر

دیئے گئے جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپر د خاک کیا جائے گا۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور دیگر سیاسی قیادت نے بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہے،

اللہ تعالی سے دعا ہے وہ شہدائکے درجات بلند، جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ عطا فرمائے

اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے،

شہداء کو وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے پر خراج ِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

شہداء نے اپنی زندگیاں فرض کی ادائیگی پر قربان کیں، شہید فوجی افسران قوم کے ہیرو ہیں،

قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے،ان کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔
پاک فوج کا ہیلی کاپٹرتباہ

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: