بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کا ساتھ چھوڑ گئی
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) بلوچستان عوامی پارٹی ساتھ چھوڑ گئی
حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی-باپ) نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتمادمیں اپوزیشن کاساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے 5 ممبران قومی اسمبلی تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مسائل کے حل کے لیے بی اے پی سے بھرپور تعاون کریں گے،
بلوچستان کی عوام کے لیے ہم صدق دل سے کام کریں گے،
4 ایم این ایز کا ساتھ دینے کے فیصلے کا شکریہ ادا کرتے ہیں
اور بی اے پی کے فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
اس موقع پر صدر پیپلز پارٹی آ صف زرداری کا کہنا تھا کہ آج کل عدم اعتماد کا موسم ہے،
شہباز شریف کو جلد از جلد وزیراعظم بنائیں گے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی مجھ پر مہربانی ہے،
ہم بلوچستان سے منسٹر بھی لیں گے۔
صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے پر خالد مگسی اور بلوچستان کے ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہیں،
جے یو آئی کی پارلیمانی بنیاد کے پی اور بلوچستان ہے، ہم بلوچستان کی ترقی کے لیے پر عزم ہیں،
بلوچستان کے عوام ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے اس وقت موقع ہے کہ اپوزیشن کی دعوت قبول کریں،
بلوچستان مسلسل محرومیوں کا شکار ہے، سارے معاملات مشاورت کے ساتھ طے کیے ہیں،
ہم چاہتے ہیں کہ نئے انداز میں ملک کو سنبھالا جائے، معاملات حل کیے جائیں،
بی این پی سربراہ اخترمینگل کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ہمیں نظر انداز کیا،
ہمارے مسائل پر توجہ کے بجائے ہمارا مذاق اڑایا گیا،
بلوچستان عوامی پارٹی ساتھ چھوڑ گئی