بلوچستان اور سابقہ فاٹا کے طلبہ کیلئے تعلیم مفت
اسلام آباد: جے ٹی این پی کے نیوز: بلوچستان اور سابقہ فاٹا کے طلبہ
وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالبہ کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے ان کے تعلیمی اخراجات ختم کر دئیے۔
بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علموں کی اعلیٰ تعلیم کی حوصلہ افزائی کے لئے وزیر اعظم نے اقدام اٹھایا،
اقدام کا مقصد قومی اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا ہے۔
پڑھیں : گلگت بلتستان، ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان کیلئے میٹرک کی تعلیم مفت
اعلامیہ کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علم مفت تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علموں کے لئے تعلیمی پیکج سے متعلق باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا
جس کے مطابق طالب علموں کے پچاس فیصد تعلیمی اخراجات وفاقی حکومت ادا کرے گی،
نوٹیفکیشن کے مطابق طالب علموں کی پچاس فیصد فیس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ادا کرے گی،
وزیر اعظم کی ہدایات پر یونیورسٹی سے نکالے گئے طالب علم بھی بحال کر دئیے گئے ہیں۔
متعلقہ طالب علموں کو یونیورسٹی کی طرف سے جاری نوٹس بھی واپس ہو گئے ہیں،
وزیر اعظم شہباز شریف نے اسی طرح کی سہولیات وزیراعلی پنجاب کے طور پر طالب علموں کو دی تھیں۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
بلوچستان اور سابقہ فاٹا کے طلبہ
= — = تعلیم سے متعلق مزید خبریں (== پڑھیں ==)