بلقیس بانو گینگ ریپ مجرموں کی رہائی، شبانہ اعظمی روپڑیں
بلقیس بانو گینگ ریپ مجرموں کی
ممبئی(جے ٹی این پی کے) سینئر بالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی مسلمان خاتون
بلقیس بانو سے اجتماعی زیادتی کیمجرموں کی رہائی پربات کرتے ہوئے رو پڑیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اداکارہ اور سماجی کارکن شبانہ اعظمی بھارتی گجرات
کی رہائشی بلقیس بانو سے اجتماعی زیادتی کے مجرموں کو رہا کرنے سے متعلق
بات کرتے ہوئے رو پڑیں۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی مسلمانوں پر ہندوؤں کے مظالم
شبانہ اعظمی نے بلقیس بانو گینگ ریپ میں ملوث مجرموں کی رہائی پر مودی
سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ شرمناک ہے۔ گھنانے
جرم کے ذمہ داروں کی رہائی پر میں بلقیس بانو سے شرمندہ ہوں۔
شبانہ اعظمی کا مزید کہنا تھا کہ بلقیس بانو جس بہادری اورصبر سے اپنے اوپر
ظلم کرنے والوں کے خلاف کھڑی ہوئیں وہ قابل تعریف ہے۔
جو خواتین بھارت میں خود کو غیر محفوظ سمجھ رہی ہیں اور جنہیں ہرروز
ریپ کی دھمکیاں دی جاتی ہیں کیا انہیں تحفظ فراہم نہیں کیا جانا چاہیے۔
شبانہ اعظمی کا مزید کہنا تھا کہ بلقیس بانو جس بہادری اورصبر سے اپنے اوپر
ظلم کرنے والوں کے خلاف کھڑی ہوئیں وہ قابل تعریف ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،