بلقیس ایدھی74برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

کراچی (جے ٹی این پی کے) بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں

ممتاز سماجی رہنما و ایدھی فاونڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی کی اہلیہ
بلقیس ایدھی 74 برس کی عمر میں اتنقال کرگئیں۔ بلقیس ایدھی گزشتہ
چند روز سے نجی اسپتال میں عارضہ قلب کی وجہ سے زیرِعلاج تھیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ کراچی میں ان کے ہمراہ خاتون
اول تہمینہ درانی بھی ساتھ تھی اور انہوں نجی ہسپتال میں بلقیس ایدھی سے
ملاقات بھی کی تھی۔

خاتون اول کی جانب سے اظہار افسوس

بعدازاں انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر کہا تھا کہ بلقیس
اپنے مرحوم شوہر ایدھی صاحب کے لیے روئیں اور میری آنکھوں میں
بلقیس کے لیے آنسو آئے، ان کی طبعیت بہت خراب ہے۔دوسری جانب
صوبائی وزیر ترقی و نسواں سندھ شہلا رضا نے وزیراعلی سندھ سید
مراد علی شاہ کی ہدایت پر بلقیس ایدھی کی عیادت کی تھی۔وزیر اعلی
سندھ سید مراد علی شاہ نے بلقیس ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

سیاسی و سماجی رہنماوں کی جانب سے تعزیت

سینیٹر فیصل جاوید نے بھی بلقیس ایدھی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
سینئر صحافی مبشر زیدی نے کہا کہ کراچی کے یتیموں اور غربا کی ماں
نہیں رہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سماجی
کارکن بلقیس ایدھی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلقیس
ایدھی پاکستانی سماج کا ایک مثبت چہرہ تھیں، خدا ان کے درجات کو بلند
کرے،بے سہارا یتیم بچوں کی پرورش سے لے کر بے گھر لڑکیوں کی
شادیوں تک بلقیس ایدھی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

لقیس ایدھی نے جھولا پراجیکٹ کے ذریعےہزاروں انسانی زندگیوں کو بچایا

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلقیس ایدھی نے جھولا پراجیکٹ کے ذریعے
ہزاروں انسانی زندگیوں کو بچایا،نصف صدی سے انسانیت کی خدمت کے
مشن پر گامزن بلقیس ایدھی کا کردار ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے۔

 

بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: