بلدیاتی ملازمین کا اسلام آباد دھرنے کے بائیکاٹ کا اعلان
پشاور/ کاشف رشید بلدیاتی ملازمین کا اسلام آباد
18 ویں ترمیم کے بعد صوبائی و بلدیاتی ملازمین کا وفاقی حکومت سے کوئی مطالبہ نہیں
صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام بلدیاتی ملازمین نے اسلام آباد دھرنے کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا گیا
صوبائی ملازمین کا اور خاص کر بلدیاتی ملازمین وفاقی حکومت سے کوئی مطالبہ ہی نہیں تو پھر احتجاج کس بات کا 18ویں آئینی ترمیم کے بعد صوبائی ملازمین کے مسائل کا حل اب صوبائی حکومتوں کے پاس ہے
مرکزی صدر پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن ملک نوید اعوان
نہ وفاق کے پاس ان خیالات کا اظہار آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کے مرکزی و صوبائی صدر اور یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین پشاور کے چیئرمین ملک محمد نوید اعوان جنرل سیکرٹری ظہیر شیخ ابیٹ آباد ،
سوار خان چیئرمین تخت بھائی، انعام خان، گل آیاز بنوں، رضا اللّٰہ قریشی بنوں، ممتاز اوگی، اشتیاق احمد،
تنویر احمد مانسہرہ، محمد حنیف، بلال احمد، ثاقب خان خلیل، خواجہ آفتاب الہیٰ، صاحبزادہ بدر منیر، سید وقار
علی شاہ، رشید خان، رحمان علی، انور گل، صلاح الدین نیازی نے سینئر صحافی کاشف رشید کے ساتھ ایک نشت
کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا
کا وفاق کی طرز پر صوبائی ملازمین کیلئے 15 ٪ فیصد ڈیسپیرٹی الاؤنس کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہیں
16 مارچ کو اسلام آباد جانے کا اعلان کرنیوالے لیڈروں کو بھاگنے کا راستہ نظر نہیں آرہا
آرگیگا ، سیکرٹریٹ کوارڈینیشن کونسل کو صوبائی حکومت کیساتھ کامیاب مذاکرات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا
کہ بغیر کسی احتجاج و مظاہروں کے اتنی بڑی کامیابی ان کی بہترین حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے ۔
انہوں نے واضح کیا کہ 16 مارچ کو اسلامآباد میں دھرنے کا اعلان کرنے والے پیشہ ور لیڈروں کو اب بھاگنے کا راستہ نظر نہیں آرہا۔
اسلام آباد میں احتجاج پیشہ ور لیڈروں نے میڈیا پراپنی سالانہ انٹری تو کرنی ہوتی ہے اس کے بغیر تو وہ سیاسی موت مر جائینگے۔
جتن انتظامیہ
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
بلدیاتی ملازمین کا اسلام آباد ، بلدیاتی ملازمین کا اسلام آباد ،