بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی کی نگرانی خود کرونگا، عمران خان

بلدیاتی انتخابات حکمت عملی

لاہور (جے ٹی این پی کے) وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کی اعلی قیادت اور سینئر

رہنماؤں کو فوری طور پر پنجاب کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاری شروع کرنے کی

ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی کی خود نگرانی کروں گا،

چاہتے ہیں اختیارات کی منتقلی نچلی سطح پر ہو۔ عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل کرنے کیلئے

مضبوط بلدیاتی نظام دیا ہے، انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہار جمعرات کو پارٹی کی اعلی قیادت اور

سینئر رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار،

گورنر پنجاب چودھری سرور، وفاقی وزرا فواد چودھری، شفقت محمود اور شہباز گل ، وزیر بلدیات

محمود الرشید اور وزیر صحت یاسمین راشد نے شرکت کی، اجلاس میں دیرینہ کارکنان نے پارٹی کو

مزید پروان چڑھانے کے لیے تجاویز دیں، وزیر اعظم نے پارٹی کی اعلی قیادت اور سینئر رہنماؤں

کوفوری طور پر پنجاب کے اضلاع میں بلدیاتی ہوم ورک شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی ابھی سے تیاری کرنا ہو گی،وزیراعظم نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی

انتخابات کی حکمت عملی کی خود نگرانی کروں گا۔،انہوں نے کہاکہ ہمیں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات

کی ابھی سے تیاری کرنا ہو گی، پارٹی کی حکومتی اور سیاسی قیادت مشترکہ حکمت عملی اختیار

کرے، پنجاب کی اعلی قیادت پرانے رہنماؤں سے مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کرے۔،پرانے

ورکرز اور پارٹی رہنماؤں کی آرا کا ہمیشہ احترام کیا، وزیر اعظم نے وزیر اعلی پنجاب کو صحت

انصاف کارڈ کی تقسیم کے عمل کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ۔وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ

اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں چیف سیکٹری پنجاب کامران علی افضل، آئی

جی پنجاب راؤ سردار علی خان اور پرنسپل سیکٹری پنجاب عامر جان بھی شریک تھے ۔ملاقات میں

وزیرِ اعظم کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، انتظامی امور اور امن و امان کی

آئندہ مرحلے میں، خودامیدواروں کا فیصلہ کرونگا، عمران خان

 

صوتحال، پنجاب میں کھاد کی کسانوں کو بلا تعطل فراہمی کیلئے اٹھائے گئے انتظامی اقدامات سے

بھی آگاہ کیا گیا۔وزیرِ اعظم نے صوبے میں انتظامی اور امن و امان کی صورتحال کو تسلی بخش قرار

دیتے ہوئے مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں۔دریں اثنا عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی

معیشت بڑھتی ہے تو ڈالرکی کمی ہوجاتی ہے اور ڈالرز کی کمی کے باعث ہمیں آئی ایم ایف کے پاس

جانا پڑتا ہے۔لاہور میں وزیراعظم عمران خان نے اسپیشل ٹیکنالوجی زون ٹیکناپولس کا افتتاح کیا س

موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اس پراجیکٹ کیلئے 800 ایکڑ ویران زمین

استعمال کی جو ہمارا مستقبل ہے، ہمارے مقابلے میں بھارت 150 ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے،

ٹیکنالوجی سے متعلق پاکستان کی برآمدات ایک ارب ڈالرکی ہیں، یہ بات قابل افسوس ہے ہم ٹیکنالوجی

کے میدان میں پیچھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسپیشل ٹیکنالوجی زون سے اس علاقے میں ترقی ہوگی،

پاکستان آئی ٹی انقلاب کیلئے آئیڈیل ملک ہے، آئی ٹی انقلاب سے ہم تیزی سے ترقی کریں گیکیونکہ

ہماری 22 کروڑ کی آبادی میں 60 فیصد نوجوان ہیں، ٹیکنالوجی زون سے نوجوانوں کونوکریاں دینے

میں مدد ملے گی جب کہ گھر بیٹھے خواتین کو بھی روزگار ملے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری

ایکسپورٹ کم ہیں جس کے باعث معاشی مشکلات ہوتی ہیں، چین نے اپنی ٹیکنالوجی ایکسپورٹ کو

بڑھایا ہے جس وجہ سے چین سپر پاور بننے لگاہے۔ان کا کہنا تھا کہ کرپشن سے ملکی جڑوں کو

نقصان پہنچتا ہے اور معاشی کمزوریاں پیداہوتی ہیں، اس لیے چین نے پہلے پلاننگ کرکے کرپشن کو

ختم کیا۔عمران خان نے پانی کے معاملہ پر سندھ کے عدم تعاون پر افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعظم

عمران خان نے وزیر آبپاشی محسن لغاری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پانی کی مشترکہ

مانیٹرنگ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔وزیر آبپاشی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

ہے وزیر اعظم نے سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کی مشترکہ مانیٹرنگ کے معاملے پر استفسار

کرتے ہوئے پوچھا کہ صوبوں کے پانی کی مشترکہ مانیٹرنگ کا معاملہ کہاں تک پہنچا۔ محسن لغاری

نے وزیر اعظم کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب نے سندھ کی ٹیم کو تونسہ بیراج پر

 

مانیٹرنگ کروا دی تھی۔ سندھ نے گدو بیراج سے پنجاب کو مانیٹرنگ کی اجازت نہیں دی۔ سندھ

مشترکہ مانیٹرنگ کے معاملے پر تعاون نہیں کررہا۔

بلدیاتی انتخابات حکمت عملی , elections ,elections , elections , elections , imran khan , imran khan ,  ,,imran khan ,imran kha

 

قارئین – ہماری کاوش پسند آئے تو لائیک و شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے " فالو

” کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: