بلاول بھٹو نے یوسف رضا گیلانی کا استعفی قبول کرنے سے انکارکردیا
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) استعفی قبول کرنے سے انکار
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف کے عہدے سے یوسف رضا گیلانی کا استعفی قبول کرنے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ سید یوسف رضا گیلانی کی جمہوریت کے لئے خدمات جمہوریت پسندوں کے لئے ایک روشن مثال ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے ایوان میں یوسف رضا گیلانی کے بیان کو سراہا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے کہ جس کے نمائندگان خود کا احتساب کرتے ہیں۔ بلاول بھٹوز ر داری نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے جدوجہد کی یہانتکہ عوام کی خدمت کے جرم میں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔
سرینا عیسیٰ نظر ثانی کیس جیت گئیں، سپریم کورٹ کاحکم واپس
بلاول بھٹو نے چیئرمین سینیٹ کی جانب سے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کے حوالے سے متعصبانہ کردار پر افسوس کا اظہار کیا ۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ نے حکومت سے ملی بھگت کرکے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کو منظور کروایا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے ایوان میں یوسف رضا گیلانی کے بیان کو سراہا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے کہ جس کے نمائندگان خود کا احتساب کرتے ہیں۔ بلاول بھٹوز ر داری نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے جدوجہد کی یہانتکہ عوام کی خدمت کے جرم میں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔
استعفی قبول کرنے سے انکار
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں