بلاول بھٹو زرداری کی جشن نوروز منانے والوں کو مبارکباد
پشاور: ویب ڈیسک آئی آر خان بلاول بھٹو زرداری کی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک سمیت دنیا بھر میں جشنِ نوروز منانے والوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ آج دنیا بھر سمیت پاکستان میں نوروز منایا جارہا ہے۔
امن، جمہوریت و خوشحالی کیلئے دعاگو ہوں، بلاول
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں یہ کہا ہے کہ نوروز امن و امان اور آنیوالے بہتر کل کی علامت ہے، اس پر مسرت موقعے پر وطن عزیر پاکستان سمیت آس خطے اور پوری دنیا میں امن و امان، جمہوریت، خوشحالی اور باہمی اتحاد کیلئے دعاگو ہوں
حالیہ جشن نوروز جشن جمہوریت کا پیش خیمہ ۔۔
چیئرمین پی پی پی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے جاری ہماری طویل جدوجہد کا ایک اہم مرحلہ کامیاب ہونے کے قریب ہے اور حالیہ
جشن نوروز ملک میں جشن جمہوریت کا پیشہ خیمہ ثابت ہوگا
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
= یہ بھی پڑھیں = پشاور، ڈیرہ سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں جشن نوروز کی تقریبات