بغیر اجازت فریج کھولنے پر باپ نے بیٹی کوقتل کردیا

قاہرہ (جے ٹی این پی کے) بغیر اجازت فریج کھولنے پر باپ

مصر میں سفاک باپ نے بغیر اجازت فریج کھولنے پر 3 سالہ بیٹی کے جسم کو جلایا اور پھر شدید تشدد کا نشانہ بناکر ہلاک کرڈالا۔

یہ بھی پڑھیں : باقاعدگی سے قیلولہ کرنا بلند فشار خون اور فالج کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

مقامی میڈیا کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ قاہرہ کے قریب واقع علاقے جیرہ میں پیش آیا۔

جہاں باپ نے کمسن بچی کو صرف اس وجہ سے شدید تشدد کرکے مارڈالا کیونکہ اس نے گھر

کا فریج بنا اجازت کے کھولا تھا۔

پولیس اطلاع ملنے پر اسپتال پہنچی اور دیکھا کہ بچی کے جسم پر تشدد اور جلنے کے نشانات موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل ہی ملزم نے بچی کی والدہ کو طلاق دی تھی اور بیٹی اس کی

دوسری بیوی کے ساتھ رہتی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے بچی کے جسم کو جلانے اور بے ہوش ہونے تک زدوکوب کرنے

کے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : ہیکرز کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی’ سے 10 کروڑ ڈالر لے اڑے

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: