بشریٰ انصاری اور ریشم کا عامر لیاقت کی قبر کشائی کے فیصلے پر ردعمل

مانیٹرنگ ڈیسک/ آئی آر خان : بشریٰ انصاری اور ریشم

سینئر اداکاراﺅں بشری انصاری اور ریشم نے عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔بشری انصاری نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے درخواست کی خدارا مرحوم کے بچوں پر رحم کریں، انہیں مزید اذیت میں مبتلا نہ کریں۔

عامر لیاقت کو قتل کرنیکی کسی کے پاس کوئی وجہ نہیں تھی، بشریٰ انصاری

بشری انصاری نے کہا کہ خدارا اسے اب بخش دیں، ایک عام شہری نے محض شہرت کے لیے پوسٹ مارٹم کی درخواست دائر کردی، پہلی بات یہ کہ عامر لیاقت کو کوئی کیوں قتل کرے گا وہ تو پہلے ہی روز مررہے تھے، ہم سب انہیں مار رہے تھے۔انہوں کہ مزید کہا کہ میری مجسٹریٹ سے درخواست ہے کہ اس عام شہری کو ایک طرف کریں اور ان کے اہلخانہ اور بچوں کی بات سنیں کیونکہ اس وقت سب سے زیادہ وہ ہی متاثر ہیں، ابھی تو ان کے بچوں کو بہت کچھ فیس کرنا ہے لہذا ان پر رحم کریں

پوسٹ مارٹم قبیح عمل ہے، اداکارہ ریشم

دوسری جانب اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ سپرد خاک کے بعد قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم قبیح عمل ہے، اللہ تعالی عامر لیاقت کے درجات بلند کرے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

بشریٰ انصاری اور ریشم

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: