برمنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، ثانیہ مرزا ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

برمنگھم (جے ٹی این پی کے نیوز) برمنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، ثانیہ مرزا

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا نے برمنگھم اوپن ٹینس

ٹورنامنٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، جبکہ رومانیہ کی نامور

ٹینس سٹار سیمونا ہالپ اور چین کی ٹینس کھلاڑی شوائی ژنگ برمنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین

کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئیں۔

ثانیہ مرزا، دارلوئس ہراڈیکا کی حریف جوڑی ہیریئٹ ڈارٹ و دارسارہ بیتھ گرے کو شکست

گزشتہ روز خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی

جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ہیریئٹ ڈارٹ اور ان

کی ہم وطن جوڑی دار سارہ بیتھ گرے پر مشتمل برطانوی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے

ہرا کر ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ ایونٹ

کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی سے ہو گا۔

سیموناہالپ اور شوائی ژنگ کا سنگلز مقابلوں میں شاندار مظاہرہ

ادھر سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن کی تیاریوں کے لئے برمنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ

اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ

میں رومانیہ کی سیمونا ہالپ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی حریف ہیریئٹ ڈارٹ کو

سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6سے ہرا کر ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی

کر لیا، ایک اور میچ میں چین کی شوائی ژنگ نے بھی دوسری رکاوٹ عبور کر لی ، انہوں نے رومانین حریف

کھلاڑی ایلیناگیبریلا روس کو 2-6، 6-2 اور 5-7 سے ہرا دیا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

برمنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، ثانیہ مرزا ، برمنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، ثانیہ مرزا

===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: