بین الاقوامیتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

برطرف 3 ٹوئٹر ایگزیکٹوز لینگے 187ملین ڈالر،بلیوٹک اکائونٹ ہولڈزپرعائد ہوئی فیس

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

نیویارک (جے ٹی این پی کے) برطرف 3 ٹوئٹر ایگزیکٹوز
معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی جانب سے برطرف کردہ 3ٹوئٹر ایگزیکٹوز خالی ہاتھ نہیں جائینگے بلکہ مجموعی طور پر187ملین ڈالرز وصول کرنے کے بعد کمپنی چھوڑیں گے۔
دوسری طرف ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین کے اکاونٹس کی ویری فکیشن کیلئے ہر ماہ 20ڈالر لینے پر کام بھی شروع کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر ملازمین کو کہا ہے کہ وہ جلد صارفین کے اکاونٹس کی پیڈ ویری فکیشن کے فیچر کی تیاری شروع کریں بصورت دیگر انہیں چھٹی پر بھیج دیا جائیگا۔


تینوں سی ای اوز کو یہ رقم ایلون مسک کے کنڑول سنبھالنے کے بعد ویسے بھی ملنا تھی


رپورٹ کے مطابق سی ای او پیراگ اگروال، سی ایف او نیڈ سیگل اور چیف لیگل آفیسر وجے گاڈے کو برطرف نہ بھی کیا جاتاتوبھی انہیں اس رقم کا ایک بڑا حصہ ایلون مسک کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد بھی ملتا ۔ تینوں برطرف ٹوئٹر ایگزیکٹوز میں سے پیراگ اگروال جوکہ ایک سال سے بھی کم عرصے کیلئے ٹوئٹر کے سی ای او رہے، ان کے شیئرز سب سے کم تھے، جن کی قدر 8.4 ملین ڈالرز ہے۔
نیڈ سیگل کے شیئرز کی قدر 22 ملین ڈالرز ہے جبکہ وجے گاڈے کے شیئرز کی قدر 34.8 ملین ڈالرز ہے۔
علاوہ ازیں یہ تینوں کمپنی کے شیئر ہولڈرز کے ذریعے منظور شدہ انضمام کے معاہدے میں گولڈن پیراشوٹ کمپنسیشن بھی وصول کرینگے، جس میں ایک سال کی بنیادی تنخواہ شامل ہے۔


تینوں سی ای اوسٹاک مارکیٹ سے حاصل منافع کے اہل نہیں تھے


اب تک کا سب سے زیادہ منافع بخش حصہ سٹاک کی تیز رفتاری ہے جسے وہ مستقبل میں

حاصل کرنے کیلئے کھڑے تھے لیکن ابھی تک اس کیلئے اہل نہیں تھے،
جس کی قیمت پیراگ اگروال کیلئے 56.4 ملین ڈالرز، نیڈ سیگل کیلئے43.8 ملین ڈالرز اور

وجے گاڈے کیلئے19.4 ملین ڈالرز ہوگی۔
پیراگ اگروال اور نیڈ سیگل کو ان کے تمام شیئرز کی ایکسلریٹڈ ویسٹنگ ملے گی جبکہ وجے گاڈے

کو صرف آدھے شیئرز کی فوری ویسٹنگ ملے گی۔
اس کے علاوہ گولڈن پیراشوٹ کمپنسیشن کی ادائیگی تقریبا 121.8 ملین ڈالرز بنتی ہے۔


صارفین سے پہلے مرحلے میں 5ڈالرفیس لینے کا فیصلہ


ایک اور رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر ملازمین کو ایلون مسک نے ہدایت دی ہے کہ ٹوئٹر بلیو اور

دیگر فیچر کے استعمال کیلئے صارفین سے پہلے مرحلے میں 5ڈالر لیے جائیں گے،
اس سے بڑی سبسکرپشن پر صارفین کو بلیو ٹک دیا جائیگا۔
پہلے مرحلے میں ٹوئٹر اپنے صارفین سے بلیو ٹک سبسکرپشن کیلئے 20ڈالر لینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
اس منصوبے کے تحت ٹوئٹر پر پہلے سے تصدیق شدہ صارفین کے پاس سبسکرپشن حاصل کرنے

کیلئے 3ماہ کا وقت ہوگا۔
سبسکرپشن نہ لینے پر ان کا بلیو ٹک ختم کردیا جائیگا۔


ٹوئٹر ملازمین کو نئے فیچرمتعارف کرانے کیلئے 7نومبر تک کاوقت


ٹوئٹر کے اس پراجیکٹ پر کام کرنیوالے ملازمین نے کہا ہے انہیں یہ فیچر متعارف کروانے

کیلئے 7نومبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔
ملازمین نے یہ بھی بتایا ہے کہ کام مکمل نہ کرنے پر انہیں نوکری سے برخاست کردیا جائیگا۔
واضح رہے ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد ایلون مسک نے کہا تھا وہ اکاونٹس کی تصدیق کے

عمل میں بہتری لائیں گے، یہ تبدیلیاں اسی سلسلے کی ہی کڑی ہیں ۔

برطرف 3 ٹوئٹر ایگزیکٹوز

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : دبئی میں سکول فیسوں کی ادائیگی اب ڈیجیٹل کرنسی میں ہو گی

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے