برطانیہ/سارہ قتل کیس: عرفان شریف، بنیش اور فیصل آج عدالت میں پیش
رپورٹ : برطانیہ/سارہ قتل کیس:
موت کا سبب بننے یا اس کی اجازت دینے کا الزام عائد
سرے کے گاؤں میں اپنے گھر کے اندر مردہ پائی جانیوالی 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے شبہ میں پولیس نے بدھ کی شام پاکستان سے برطانیہ پہنچنے پر بچی کے والد ، سوتیلی ماں اور چچا کو ائیرپورٹ سے حراست میں لیا تھا تاہم آج تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا ہے۔



جنوب مشرقی انگلینڈ کے علاقے سرے کی سب سے بڑی بستی ووکنگ میں پاکستانی خاندان کا آبائی گھر ہے
اس گھر میں عرفان شریف اپنی دوسری بیوی بینیش بتول، 6بچے جنکی عمریں ایک سال سے لیکر 13 سال تک ہیں
اور بھائی فیصل ملک رہائش پزیر تھے
عرفان شریف اور پہلی بیوی اولگا شریف 2015 میں علیحدگی ہوئی تو سارہ اپنے بڑے بھائی کے ہمراہ 2019 تک
اپنی والدہ کے ساتھ ہی گھر میں رہی تاہم بعد میں فیملی کورٹ کے فیصلے پر سارا اپنے
والد کے گھر رہنے لگی،



گزشتہ ماہ دس اگست 2023 کو سرے پولیس کی سروس 999 پر کال کرکے بچی کے حوالے سے پوچھا گیا،
جس کے بعد ایک 10 سالہ بچی سارہ شریف دختر عرفان شریف کے قتل کہانی منظرعام پر آئی
اس کیس کو عالمی میڈیا پر تقریباً ہر دوسرے روز فالو اپ کے طور پر نشر کیا جاتا رہا تاہم بچی کے اس پراسرار قتل یا فطری موت؟ کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے
ٹھہریئے کیس کی تفصیلات ضرور جانیئے۔،
کب کیا ہوا۔۔
یہ نیوز اپڈیٹ کی جارہی ہے
برطانیہ/سارہ قتل کیس: