امریکہبرطانیہ،یورپبین الاقوامیتازہ ترین

برطانیہ کا امریکی کتوں کی ایک خاص نسل پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

لندن: برطانیہ کا امریکی کتوں کی ایک خاص نسل پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

برطانیہ میں کتوں کے حملوں کی تعداد اضافے، بچوں کو نشانہ بنائے جانے اور کئی خاندانوں کو دہشت زدہ کر دینے کے واقعات کے بعد برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے امریکی کتوں کی خریداری پر پابندی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ خطرناک

حملوں کے بعد امریکی (XL) بلی، کتوں پر برطانیہ میں پابندی عائد کی جائیگی۔ اس نسل

کے امریکی کتوں کی درآمد برطانوی معاشرے کے لیے خطرہ ہے، ان کی درآمد کو روک

دیا جائے گا۔ برطانوی وزیر اعظم نے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ اس سال کے آخر تک

خطرناک کتوں کی اس نسل پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ویڈیو بیان میں برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک نے کہا

کہ یہ کتے 2021 سے کم از کم 14 انسانی اموات کا باعث بنے اور یہ بچوں اور کمیونٹیز

کیلئے خطرہ ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم نے اس نسل کے کتوں کے انسانوں پر حملوں کی

ویڈیوز اور لوگوں میں پائے جانے والے خوف و ہراس کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس

نسل کے کتوں پر پابندی کے لیے فوری کام کرنے کی ہدایت دیدی ہے تاکہ لوگوں کو محفوظ

رکھا جا سکے۔ برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ مسئلہ چند برے

تربیت یافتہ کتوں کا نہیں بلکہ ان کے رویے کا ہے۔ مالکان کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے

کتوں کو کنٹرول میں رکھیں، میں لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم ان حملوں کو روکنے

اور عوام کی حفاظت کے لیے فوری طور پر کام کر رہے ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

برطانیہ کا امریکی کتوں کی ایک ، برطانیہ کا امریکی کتوں کی ایک

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے