برطانیہ میں پولیو وائرس کا انکشاف، قومی سطح پر ایمرجنسی نافذ

لندن (جے ٹی این پی کے نیوز) برطانیہ میں پولیو وائرس کا انکشاف

برطانوی دارالحکومت لندن میں لوگوں کے درمیان پولیو وائرس کے پھیلاﺅ کے شواہد دریافت
ہونے پر قومی سطح پر ایمرجنسی نفاذکر دی گئی۔

برطانیہ میں اب تک پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا

یوکے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی (یو کے ایس ایچ اے) نے بتایا ہے کہ فروری میں نکاسی آب کی معمول
کی نگرانی کے دوران مشرقی اور شمالی لندن میں ویکسین میں پائے جانے والے کمزور مگر زندہ پولیو
وائرس کو دریافت کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے جمع کیے جانےوالے نمونوں میں یہ وائرس موجود پایا
گیا ،تاہم اب تک برطانیہ میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا اور عام افراد میں اس کا خطرہ کم ہے ،
مگر حکام نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کسی نقصان سے بچنے کےلئے ویکسی نیشن کرالیں۔

یہ کمزور پولیو وائرس ہے مگر پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے

یو کے ایچ ایس اے کی مشیر ڈاکٹر ونیسا سالیبا نے بتایا کہ یہ کمزور پولیو وائرس پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے،
بالخصوص ایسی برادریوں میں، جن میں ویکسی نیشن کی شرح کم ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن نہ کرانے
والے افراد میں اس وائرس سے معذوری کا خطرہ بھی ہوتا ہے، تو اگر آپ یا آپ کے بچوں کی پولیو ویکسی
نیشن اپ ٹو ڈیٹ نہیں تو فوری کروالیں۔حکام کا ماننا ہے کہ وائرس کا پھیلاﺅ کسی ایسے فرد سے شروع ہوگا
جو کسی ایسے ملک سے برطانیہ واپس آیا ہوگا جہاں اسے منہ کے ذریعے دی جانے والی پولیو ویکسین استعمال
کرائی گئی ہوگی۔

وائراس کبھی کبھار کھانسی ، چھینکوں سے بھی منتقل ہو جاتا ہے


یہ ابھی واضح نہیں کہ یہ وائرس برطانیہ میں کس حد تک پھیل چکا ہے۔برطانیہ کو 2003 ءمیں پولیو فری قرار دیا
گیا تھا جبکہ وہاں آخری کیس 1984 میں رپورٹ ہوا تھا۔پولیو وائرس ہاتھوں کی ناقص صفائی، پانی اور غذائی
آلودگی سے پھیلتا ہے مگر کبھی کبھار کھانسی اور چھینکوں سے بھی ایک سے دوسرے میں منتقل ہوجاتا ہے۔

1950میں برطانیہ میں پولیو عام تھا

جبکہ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ صحت کے حکام نے بتایا پولیو وائرس شمالی لندن سے تعلق رکھنے والے
کچھ افراد میں پھیل گیا ہے۔ پولیو وائرس کا پھیلا روکنے کےلئے فوری تحقیقات سے پھیلنے کی جگہ کا تعین کیا جائےگا،خیال
رہے 1950میں برطانیہ میں پولیو عام تھا، تاہم 2003ءمیں اس کا خاتمہ کردیا گیا تھا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

برطانیہ میں پولیو وائرس کا انکشاف

دنیا بھر سے صحت اور علاج معالجہ سے متعلق خبریں ( == پڑھیں==)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: