امریکہبرطانیہ،یورپبین الاقوامیتازہ ترین

روس کا یوکرائن پر حملہ ، برطانیہ اورامریکہ شدید برہم

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

کیف (جے ٹی این پی کے) برطانیہ اورامریکہ شدید برہم

امریکی صدر جوزف بائیڈن نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں ہونے والی اموات اورتباہی کی ذمہ داری روس پرعائد ہوگی۔

دنیا روس کا احتساب کرے گی۔امریکی صدرنے کہا کہ امریکا اتحادیوں کے ساتھ مل کرروس کومتحد اورفیصلہ کن جواب دے گا۔

دنیا کی دعائیں روس کے غیرمنصفانہ فوجی حملے کا سامنے کرنے والے یوکرین کے عوام کے ساتھ ہیں۔

امریکا اور نیٹو اتحادی روس کواس بلااشتعال کی گئی کارروائی کا بھرپورجواب دیں گے۔

صدرپیوٹن نے پہلے سے طے کی گئی جنگ کا انتخاب کیا ہے جوبربادی ورانسانی جانوں کے نقصان کا باعث بنے گی۔

امریکی صدرنے کہا کہ وہ صورتحال کا بغورجائزہ لے رہے ہیں۔

جی 7 ممالک کے سربراہان سے تبادلہ خیال کے بعد امریکی عوام سے خطاب میں روس کی یوکرین پرجارحیت کے بعد جوابی اقدامات کا اعلان کریں گے

یہ بھی پڑھیں : روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین میں ہونے والے ہولناک واقعات سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بلااشتعال حملہ کرکے خونریزی اور تباہی کا راستہ چنا ہے

اس حوالے سے یوکرینی صدر سے بات کی ہے کہ کس طرح جواب دیں۔

بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے یوکرین کے صدر سے برطانیہ اور اتحادیوں کی جانب سے فیصلہ کن کارروائی کا وعدہ کیا ہے۔

برطانیہ اورامریکہ شدید برہم

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 


 

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے