برطانوی شہری کا 20سال بعد پہلی بار پانی پینے کا دعویٰ
مانیٹرنگ رپورٹ / آئی آر خان : برطانوی شہری کا 20سال
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 41 سالہ اینڈی کیوری نے دو دہائیوں یعنی 20 سال بعد پہلی بار پانی پیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اینڈی ایک سپر مارکیٹ میں کام کرتے ہیں
20سال تک سافٹ ڈرنک پیتارہا، اینڈی کیوری
گزشتہ 20 سالوں سے سافٹ ڈرنک پینے کی لت تھی اور وہ روزانہ 10 لیٹر کولڈ ڈرنک پی جایا کرتے تھے۔تاہم اب ان کا دعوی ہے کہ انہوں نے صرف ایک ہیپنوتھراپی سیشن (نفسیاتی علاج)کی مدد سے اس عادت سے چھٹکارا حاصل کرلیا ہے۔اینڈی کیوری کے مطابق وہ ایک دن میں سافٹ ڈرنک کے 30 کینز تک پیتے تھے جس پر ان کے روز کے 20 پاﺅنڈز جب کہ سالانہ تقریبا 7 سے 8 ہزار پاﺅنڈز خرچہ آتا تھا۔
علاج کی غرض سے ڈاکٹر کے کہنے پر پانی پیا ہے
ایک انٹرویو میں اینڈی کا بتانا تھا کہ انہیں اس وقت سوفٹ ڈرنکس کی لت لگی جب وہ 20 سال کے تھے، سپر اسٹور میں ان کی نائٹ شفٹ ہوا کرتی تھی جس کے باعث انہیں چینی کی طلب پوری کرنے کے لیے سافٹ ڈرنک باآسانی مل جاتی تھی، وہ دو لیٹر والی چار سے پانچ بوتلیں ایک ہی دن استعمال کرتے تھے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ
برطانوی شہری کا 20سال