برطانوی شہری میں برڈ فلو کی تشخیص،حالت خطرے سے باہر

شہری میں برڈ فلو کی تشخیص

لندن(جے ٹی این پی کے) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے شہری کو برڈ فلو کی

تشخیص ہوئی ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی انگلینڈ کارہائشی

شخص برڈ فلو سے متاثر ہوا، جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔برطانیہ کے

محکمہ صحت کے سیکریٹری نے خدشہ ظاہر کیا کہ مریض نے برڈ فلو سے

متاثر ہونے والے پرندے کا گوشت استعمال کیا جس کے باعث وائرس اس میں

منتقل ہوگیا۔ڈاکٹرز کے مطابق پرندوں سے انسانوں میں برڈ فلو منتقل ہونے کے

کیسز کی شرح انتہائی کم ہے اور یہ ایک سے دوسرے انسان کو بھی منتقل نہیں

ہوتے۔ڈاکٹرز نے متاثر ہونے والے شہری کو آئسولیٹ کرتے ہوئے عوام کو

اطمینان دلایا کہ اس کا پھیلنے کا خطرہ نہ ہونے کے برابر ہے۔برطانوی محکمہ

صحت کے مطابق مذکورہ شخص کی سخت نگرانی کی جارہی ہے جبکہ اس سے

رابطے میں رہنے والوں کو تلاش کر کے انہیں بھی احتیاط کرنے کی ہدایت دے

دی گئی ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں 2021 کے دوران لاکھوں پرندوں کو برڈ

فلو کی تشخیص ہوئی تھی، جسے ماحولیات کے سیکریٹری جیورج ایسٹوس نے

برطانوی تاریخ کا سب سے بڑا برڈ فلو پھیلا قرار دیا تھا۔

شہری میں برڈ فلو کی تشخیص

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: