برطانیہ،یورپبین الاقوامیتازہ ترین

برطانوی خواجہ سرا ء سے متعلق دنگ کر دینے والی خبر…

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

لندن (جے ٹی این پی کے نیوز) برطانوی خواجہ سرا ء
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے خواجہ سرا ریان سینڈرسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس نے ہر سننے والے کو دنگ کردیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ریان کی عمر 24 سال ہے جو انگلینڈ کے شہر مانچسٹر کا رہائشی ہے۔اپنے انٹرویو کے دوران ریان سینڈرسن نے انکشاف کیا کہ اس کی پیدائش بطور لڑکی ہوئی تھی لیکن بعدازاں اسے اپنے اندر کچھ غیر معمولی تبدیلیوں کا احساس ہوا جس کے بعد اس نے اپنی جنس مکمل طور پر تبدیل کروائی تاہم جنس تبدیلی کا نواں مرحلہ تھا جب ریان کا حمل ٹھہر گیا۔

خلاف توقع ریان کے ہاں خوشخبری

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے ریان کو بتایا تھا کہ اگر اس نے اپنی جنس مکمل طور پر تبدیل کروالی تو بچے کی پیدائش ممکن نہیں ہوسکے گی جس کے بعد ریان سینڈرسن نے بچوں کی پیدائش کےلئے اپنے اہم اعضاءکو ختم کروانے کا ارادہ چھوڑ دیا۔ریان کے مطابق اس سارے عرصے میں وہ مردانہ جنسی ہارمون ‘ٹیسٹوسٹرون’ لیتا رہا لیکن جب اسے پتا چلا کہ وہ امید سے ہے تو اس نے فوری طور پر یہ ہارمون لینا بند کردیا۔تاہم ہارمون لینے کے اس مذکورہ عرصے کے دوران ہی توقع کےخلاف ریان کے ہاں خوشخبری آئی جس کے بعد اس کے ہاں بیٹے ‘ہینڈرک’ کی پیدائش ہوئی جس کی عمر اب 2 سال ہے۔

مزید بچوں کا خواہاں

دوران انٹرویو ریان نے اپنی حالت کے حوالے سے تفصیلی بتایا کہ وہ پیدائشی طور پر بالکل ٹھیک تھا اور 7 سال تک وہ ایک لڑکی رہی۔بعدازاں اسے اپنے اندر کچھ تبدیلیاں محسوس ہوئیں جبکہ خواجہ سرا کی علامات اس کے اندر 19 سال کی عمر میں دکھنا شروع ہوئیں۔ریان نے انٹرویو میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ چاہتا ہے کہ مستقبل میں اس کے ہاں مزید بچے ہوں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرورن وازیں،شکریہ

جتن نیوز اردو انتظامیہ

 

برطانوی خواجہ سرا ء

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے