برطانوی بزرگ شہری پر بطخیں پالنے پر پابندی ، وجہ بڑی اہم ، ضرور جانیئے
لندن (جے ٹی این پی کے) برطانوی بزرگ شہری پر بطخیں پالنے
برٹش کاؤنٹی ڈیوون حکومت نے 79 سالہ معمر رہائشی پر ایک سال تک بطخیں پالنے پر پابندی لگا دی۔
کاؤنٹی ڈیوون کے ایلن گوسلنگ پر یہ پابندی انکی اور ان کے اہلخانہ کی صحت کا خیال رکھنے کیئے لگائی گئی-
گوسلنگ حکومت کی جانب سے بطخیں نہ پالنے کے فیصلے پر شدید پریشانی کا شکار ہیں-
لیکن برطانوی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ انکا فیصلہ گوسلنگ، انکے اہلِخانہ اور اہل علاقہ کی صحت کیلئے ضروری تھا۔
تجارت اور تیاری پر پابندی، چین میں ڈیجیٹل کرنسی مائننگ اداروں کا بڑا اعلان
تفصیلات کے مطابق کرسمس سے چند روز قبل گوسلنگ کو شدید زکام ہو گیا تھا اور وہ بیمار ہوگئے تھے۔
مقامی طبّی ادارے کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ 79 سالہ ایلن گوسلنگ برڈ فلو (H5N1 ) میں مبتلا ہیں-
ماہرین کے مطابق برڈ فلو ماضی میں بھی انسانی وباؤں کا باعث بن چکا ہے۔ اور ہزاروں متاثرہ ہو چکے ہیں-
جب تفتیش کا دائرہ بڑھایا گیا تو پتا چلا کہ عمر رسیدہ ایلن گوسلنگ نے اپنے فارم پر برسوں سے کئی بطخیں پال رکھی ہیں- جن کی تعداد پچھلے سال 160 ہو چکی تھی۔ گوسلنگ کو ان ہی میں سے کسی بطخ سے برڈ فلو ہوا تھا۔
== مزید ایسی ہی دلچسپ و عجیب خبریں ( == پڑھیں == )
فوری حفاظتی اقدامات کے تحت یہ تمام بطخیں ہلاک کر کے وہاں سے ہٹا دی گئیں-
ساتھ ہی ساتھ اگلے ایک سال تک گوسلنگ کے بطخیں پالنے پر پابندی بھی لگا دی گئی۔
جب گوسلنگ صحت یاب ہو کر گھر واپس آئے اور انہیں یہ خبر سنائی گئی تو وہ بہت اداس ہوگئے۔
انہیں ان کے تمام دوستوں سے دور کر دیا گیا، اور اب ان کے پاس کچھ بھی نہیں رہا-
ڈیلی میل کے مطابق ایلن گوسلنگ کی بہو نے بتایا، گوسلنگ صحت یابی کے بعد مزید بطخیں خریدنا چاہتے تھے-
اوور ٹیک کرنیوالوں کو حادثات سے بچانے کیلئے ٹرک ڈرائیور کا انوکھا اقدام
ایلن کی بہو نے کہا جب انکے سسر صحتیاب ہو کر آئے تو پابندی کی خبر ان پر بجلی بن کر گری-
وہ نڈھال ہو کر رہ گئے- ایلن گوسلنگ کا کہنا ہے پابندی ختم ہوتے ہی وہ نئی بطخیں لائیں گے-
۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں ، شکریہ ، جتن انتظامیہ
برطانوی بزرگ شہری پر بطخیں پالنے ، برطانوی بزرگ شہری پر بطخیں پالنے ، برطانوی بزرگ شہری پر بطخیں پالنے