افریقہبین الاقوامیتازہ ترین

براعظم افریقہ 40 سالہ بعد دوبارہ شدید خشک سالی سے دوچار

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

ادیس ابابا (جے ٹی این پی کے) براعظم افریقہ شدید خشک سالی

براعظم افریقہ کے ممالک چاردہائیوں کے بعد ایک بار پھر شدید ترین خشک سالی کی لہر سے نبرد آزما ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق افریقہ جہاں پر بہت سے لوگوں کو صاف پانی تلاش کرنے میں دشواری ہوتی ہے

کے بارے میں ایک مبصر نے کہا کہ لوگوں کے پائوں کے نیچے صاف پانی ہے،

لیکن وہ اس پانی تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے کیونکہ وہاں کافی سہولیات نہیں ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مشرقی افریقہ میں 1980 کی دہائی کے بعد سے آنے والی خشک سالی کی سب سے شدید لہر نے تقریبا 13 ملین افراد کو بھوک سے مار دیا ۔

اس خطے میں جہاں زرعی پیداوار میں کمی آئی

اور 2019 میں صحرائی ٹڈی دل کے حملے کے بعد خوراک کا بحران شروع ہوا،

ماہرین کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ بارش کے مسلسل 3 ادوار میں توقع سے بہت کم بارش نے خوراک کے نئے بحران کو جنم دیا۔

اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ خشک سالی کی وجہ سے مویشی مرنے لگے،

اور خاندان پیاس اور خوراک کے مسائل کے باعث اپنے گھر بار چھوڑ گئے۔

صاف پانی کی کمی بھی نقل مکانی کے ذریعے وبائی امراض کے پھیلا ئوکا باعث بنی۔

براعظم افریقہ شدید خشک سالی

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے