بذریعہ صدارتی آرڈیننس منی بجٹ نافذ ، 70 ارب سے زائد نئے ٹیکس عائد
اسلام آباد:جے ٹی این پی کے نیوز : بذریعہ صدارتی آرڈیننس منی بجٹ نافذ
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکس قوانین دوسرا ترمیمی آرڈیننس 2022ء کی منظوری دیدی۔
جس سے حکومت نے منی بجٹ کے زریعے عوام پر 70 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس لگا دیئے۔
صدر مملکت نے آرڈی نینس کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی
پیر کو صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 89اے کے تحت وزیراعظم شہباز شریف کی
ایڈوائس پر دی ۔
آرڈیننس سے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ء، انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترامیم کی گئی ہیں۔
اس آرڈیننس سے فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005ء اور فنانس ایکٹ 2022ء میں بھی ترامیم کی گئی ہیں۔
آرڈیننس کے تحت تاجروں سے بجلی کے بلوں پر 42 ارب روپے کے بجائے 27 ارب وصول ہونگے،
اب چھوٹے تاجروں سے ماہانہ 20 ہزار بجلی بل پر 5 فیصد سیلز ٹیکس وصول ہو گا اور 20 ہزار روپے
سے زیادہ کے بجلی بل پر 7.5 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
تمباکو اور سگریٹ پر 36 ارب روپے کے ٹیکس عائد
تمباکو اور سگریٹ پر 36 ارب روپے کے ٹیکس عائد کیے گئے ہیں، تمباکو پر ٹیکس ریٹ 10 روپے سے
بڑھا کر 390 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے،
مہنگے برانڈڈ سگریٹس پر ڈیوٹی میں 200 سے 600 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔
ٹیئر ون کے 1000 سگریٹس پر ٹیکس 5900 سے بڑھ کر 6500 روپے، ٹیئر ٹو کے سگریٹس پر ٹیکس
1850 سے بڑھا کر 2050 روپے کر دیا گیا ہے۔
زرعی ڈیزل انجن، مشینری، پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز کیرج پر ٹیکس چھوٹ
آرڈیننس کے تحت بیرون ملک خدمات دینے والے پاکستانی شہریوں کو الاونسز پر ٹیکس استثنیٰ دیا گیا ہے،
زرعی ڈیزل انجن، مشینری، پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز کیرج پر ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ غیر ملکی سفارتکاروں یا فارن مشنز کی موٹر وہیکلز کیلئے بھی ٹیکس استثنیٰ رکھا گیا ہے،
سفارتکاروں پر بجٹ میں غلطی سے لگایا گیا انکم ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے، کویت فارن ٹریڈ کنٹریکٹ کمپنی
پر ٹیکس کی چھوٹ بحال کردی گئی ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
بذریعہ صدارتی آرڈیننس منی بجٹ نافذ، بذریعہ صدارتی آرڈیننس منی بجٹ نافذ
===> معیشت و کاروبار کی مزید اہم خبریں (== پڑھیں ==)