بدلہ لینے والا چاہیے؟ جنرل گابا، جی ہاں یوگنڈا کے عوام کا جواب

کمپالا: جے ٹی این پی کے نیوز: بدلہ لینے والا چاہیے؟ جنرل گابا

یوگنڈا کے صدر یوویری موسیوینی کے فرزند موحوزی کینیرو گابا نے اپنے ہم وطنوں سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ایسا سوال کر دیا کہ سب نہ صرف حیران رہ گئے بلکہ انہوں نے اس ٹویٹ کو لائیک اور شیئر کر کے موجوزی کینیرو گابا کو بھرپور جواب دے کر اپنا فیصلہ بھی سُنا دیا۔

تنزانیہ کی صدر کا دل موہ لینے والا اعلان

تفصیلات کے مطابق موحوزی کینیرو گابا جو اپنے ملک کی فوج

میں جنرل کے عہدے پر فائز ہیں نے ایک ٹویٹ کیا کہ وہ اپنے والد

کی جگہ صرف اس وقت تخت نشین ہوں گے اگر ان کے ٹویٹ کو زیادہ لائکس مل گئے،

موحوزی کینیرو گابا جو کہ ٹویٹر پر بہت زیادہ سرگرم ہیں،

انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ چلیں، اگر آپ میں سے جو

چاہتے ہیں کہ میں اپنے والد کی جگہ صدر بنوں وہ اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ اور لائک کریں۔

اگر آپ مجھے قائل کر سکے تو میں یہ کر لوں گا، اب تک اس

ٹویٹ کو ہزاروں صارفین ری ٹویٹ کر چکے ہیں جبکہ ہزاروں لائکس مل چکے ہیں۔

افریقہ، سیاحوں کی شیروں کیساتھ چہل قدمی وائرل ویڈیو دیکھیں

کینیرو گابا کو عام طور پر ان کے نام کے پہلے حصے سے جانا جاتا ہے جس کا مطلب ہے، بدلہ لینے والا،

وہ پرجوش ٹویٹس کا ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں، مثال کے طور پر انہوں نے اطالوی وزیراعظم

جارجیا میلونی کو 100 گایوں کا تحفہ دینے کی پیشکش کی تھی، انہوں نے لکھا کہ ہماری ثقافت

میں آپ جس لڑکی کو پسند کرتے ہیں اس کو گائے کا تحفہ دیتے ہیں، انہوں نے کینیا پر حملہ کرنے

کے امکان کے بارے میں موسیقی بھی شیئر کی تھی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

بدلہ لینے والا چاہیے؟ جنرل گابا ، بدلہ لینے والا چاہیے؟ جنرل گابا

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: