بجٹ 2023-24، تنخواہوں میں 15 تا 20 فیصد اضافے کی تجویز

اسلام آباد: بجٹ 2023-24، تنخواہوں میں

وفاقی حکومت کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے مطالبے پر رواں مالی سال پیش کئے جانے والے منی بجٹ میں عائد کئے گئے ٹیکسز کو آئندہ مالی سال بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ٹیکسز برقرار رکھنے سے حکومت کو 5 سو ارب روپے کی اضافی آمدنی ہو گی، دوسری جانب ایف بی آر کو ٹیکس فائلرز کی تعداد بڑھانے کا بھی ہدف دیدیا گیا ہے۔

پڑھیں : ورلڈ بینک کا پاکستانی سرکاری کاروباری ادراوں سے متعلق ہوشربا انکشاف

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق رواں سال ماہ فروری میں منی بجٹ کے ذریعے لائے گئے

177 ارب روپے کے ٹیکسز آئندہ بجٹ میں بھی برقرار رہیں گے، جس سے حکومت کو 5 سو

ارب روپے کی اضافی آمدنی ہو گی، ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس کی شرح کو 18 فیصد اور لگژری

اشیاء پر 25 فیصد سیلز ٹیکس بھی برقرار رہے گا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ بجٹ میں سرکاری

ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافے کی تجویز ہے، جب کہ بجٹ 2023.24 میں

نان فائلرز کی کڑی نگرانی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ نان فائلرز سے

لین دین کرنے والوں کی بھی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی، ٹیکس چوروں کے خلاف آرٹیفیشل انٹیلی

جنس بھی استعمال کی جائے گی، اسی طرح ٹیکس نظام کو ڈیجیٹلائز کر کے ٹیکس آمدن بڑھائی جائے گی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

بجٹ 2023-24، تنخواہوں میں ، بجٹ 2023-24، تنخواہوں میں ، بجٹ 2023-24، تنخواہوں میں

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

===> معیشت و کاروبار کی مزید اہم خبریں (== پڑھیں ==)

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: