بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ، شہریوں کا احتجاج
بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ
لاہور(جے ٹی این پی کے) بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے نے صارفین کے ہوش اڑا دئیے بلوں
میں ٹیکسز کی بھر مار نے شہریوں کو احتجاج پر مجبور کر دیا. ابیٹ روڈ اورمانگا منڈی میں
شہریوں نے شدید احتجاج کیا. بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف صارفین کا پارہ ہائی ،شہریوں
نے ایبٹ روڈ پر شدید احتجاج کیا. دوسری جانب مانگا منڈی میں بھی صارفین سڑکوں پر نکل
آئے خواتین بچوں اور بزرگوں نے ہاتھوں میں بجلی کے بل پکڑ کر احتجاج کیا. وفاقی حکومت
اور لیسکو انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔تحریک انصاف کے صوبائی وزیر
ڈاکٹر اختر ملک بھی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج میں شریک ہوئے اس حوالے
سے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے غریب صارفین کا خون نچوڑ لیا ہے پنجاب
حکومت اپنے شہریوں کو ہر ممکن ریلیف دے گی. مظاہرین کا کہنا تھا کہ کرا ئے کے گھروں
میں رہتے ہیں ،بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلائیں یا بھاری بل ادا کریں۔شہریوں کی جانب
سے زائد بل آنے پر لیسکو دفاتر اور مین روڈز پر بھی احتجاج کئے گئے۔
بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ