پاکستانتازہ ترین

بجلی مزید 95 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان، حکومت نے نیپراکو درخواست دیدی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

بجلی 95 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آ باد (جے ٹی این پی کے) حکومت نے نیپرا کو بجلی 95پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی

درخواست دیدی ،جس کے بعد کے الیکٹرک کے علاوہ تما م صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا

امکان ہے۔ دستاویز کے مطابق حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)سے بجلی

کے بنیا دی ٹیرف میں 95پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے اور تمام سلیبز کیلئے فی یونٹ

بجلی 8پیسے سے95پیسے تک مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت نے 100یونٹ استعمال

تک فی یونٹ 8پیسے، 101سے 200یونٹ تک کے استعمال پر فی یونٹ 18پیسے، 201 سے

300یونٹ استعمال پر فی یونٹ 48پیسے،301سے700یونٹ تک فی یونٹ استعمال کرنیوالے

صارفین کیلئے 95پیسے اضا فہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ بجلی میں اضافے کے فیصلے سے

گھریلو صارفین 20ارب روپے کی سبسڈی سے محروم ہو جائینگے، جبکہ بجلی کی قیمت میں اضافہ

کے الیکٹرک کیلئے نہیں مانگا گیا۔ حکومتی درخواست پر نیپرا 24جنوری کو سماعت کریگا۔

بجلی میں اضافے کے فیصلے سے گھریلو صارفین 20ارب روپے کی سبسڈی سے محروم ہو

جائینگے.

بجلی 95 پیسے فی یونٹ مہنگی

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے