بال ٹیمپرنگ کا آغاز جنوبی افریقا نے بائیس سال پہلے کیا، سابق آسٹریلوی کپتان کا انکشاف
سڈنی (جے ٹی این پی کے) بال ٹیمپرنگ کا آغاز جنوبی افریقا
سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے بال ٹیمپرنگ کا معاملہ ایک بار پھر اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ بال ٹیمپرنگ کا آغاز جنوبی افریقا نے بائیس سال پہلے کیا۔
ٹم پین نے اپنی سوانح عمری دی پیڈ پرائس میں دھماکہ خیز دعوے کیے اور لکھا کہ سنہ 2000 میں کیپ ٹائون ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے بال ٹمپرنگ کا آغاز کیاتاہم براڈ کاسٹر نے اس معاملے کو جان بوجھ کر دبائے رکھا،
ٹیم میٹنگ میں کیمرون بین کرافٹ کوریگ مال سے بال کھرچنے کی کوئی تجویز نہیں دی گئی تھی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ویڈیو ری پلے میں کرافٹ کی جیب میں ریگ مال کی موجودگی کا علم ہونے پر میں دنگ رہ گیا اور ہم سب خوفزدہ ہوگئے تھے،
عام طورپر ٹمپرنگ کیلئے بال کو جان بوجھ کر زمین پر مارا جاتا ہے لیکن ریگ مال کا استعمال یہ بہت خوفناک تھا۔
یہ بھی پڑھیں : پڑھنا لکھنا نہیں آتا، کرکٹر نہ ہوتا تو مزدور ہوتا، شاداب خان
پین نے دعویٰ کیا کہ کرکٹ میں بال ٹیمپرنگ عام بات اور ایک چھوٹا سا راز ہے۔
جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی بھی اس طرح کی باتیں اپنی کتاب میں کرچکے ہیں۔
جبکہ سابق آسٹریلوی کپتان نے اپنے ساتھ کرکٹ آسٹریلیا کے رویے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ کپتانی چھوڑنے کیلئے بورڈ کی جانب سے ان پر دبا ڈالا گیا اور اس سلسلے میں
ایک پی آر فرم کی خدمات حاصل کی گئیں اور مجھ پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے گئے۔
انہوں نے لکھا کہ جنسی طورپر کسی کو ہراساں نہیں کیا تھا، اس ایشو کے ٹیکسٹنگ اسکینڈل پر
معاملہ کلیئر کرچکا تھا،
کرکٹ آسٹریلیا کے پاس اس بارے میں بات کرنے کی ہمت نہیں تھی۔ یہ وقت میرے لیے بہت مشکل تھا،
جس پر مجھے ایک دماغی امراض کے ماہر سے بھی رجوع کرنا پڑا۔
بال ٹیمپرنگ کا آغاز جنوبی افریقا
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،