بالی ووڈکی ہولناکی سے متعلق ایشا گپتا کا انکشاف، جیابچن کی آزاد خیالی کی انتہا
ممبئی (جے ٹی این پی کے) بالی ووڈکی ہولناکی سے متعلق
بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا نے انکشاف کیا کہ بھارتی فلم نگری میں نئی آنیوالی خواتین اور لڑکیوں کو منظم انداز میں نشانہ بنایا جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا جب وہ بالی ووڈ میں آئیں تو انہیں بھی انڈسٹری میں اقربا پروری‘ نسل پرستی اور کاسٹنگ کائوچ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ ایشا گپتا نے کہا بالی ووڈ میں کاسٹنگ کائوچ( کام کے بدلے جنسی تعلقات )کا رجحان پرانا ہے اور انہیں بھی ایسے عمل کا کئی بار جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا،
تاہم اداکارہ نے اس بارے کسی کا نام نہیں لیا۔
انہوں نے بتایا بالی ووڈ میں فلمی خاندانوں سے باہر سے آنیوالی نئی خواتین اور لڑکیوں کو
منظم انداز میں نشانہ بنایا جاتا ہے۔
نواسی بغیر شادی بچہ پیدا کرلے مجھے مسئلہ نہیں، جیا بچن
دوسری طرف بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن نے کہا ہے اگر انکی نواسی
ناویا شادی کیے بغیر بھی بچہ پیدا کریں تو انہیں کوئی مسئلہ نہیں۔
اپنی نواسی ناویا نویلی نندا کے پوڈ کاسٹ شو واٹ دا ہیل ناویا میں انہوں نے کئی انکشافات کیے
اور اپنی شادی کیلئے امیتابھ بچن کی جانب سے رکھی گئیں شرائط کے بارے میں بھی بتایا۔
یہ پوڈ کاسٹ تین نسلوں کی نمائندگی کرتا ہے جس میں جیا بچن، انکی بیٹی شویتا بچن اور
نواسی ناویا مختلف موضوعات پر گفتگو کرتی ہیں۔
جیا بچن نے پوڈ کاسٹ میں بتایا امیتابھ بچن نے مجھ سے کہا تھا وہ شادی کے بعد کام جاری
رکھ سکتی ہیں لیکن ہر روز نہیں کیونکہ وہ ایسی بیوی نہیں چاہتے جو 9 سے 5 کام کرنیوالی بن جائے۔
جیابچن نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مجھے صحیح لوگوں کیساتھ اور اچھے پراجیکٹس میں کام کا کہا۔
بالی ووڈکی ہولناکی سے متعلق
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
رابی پیرزاد کا تما م جنگلی جانوروں پر باآسانی قابو سکنے کی عطا ء کا دعویٰ