باقاعدگی سے قیلولہ کرنا بلند فشار خون اور فالج کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق
ویب ڈیسک / جی بی خان :باقاعدگی سے قیلولہ کرنا
ایک نئی تحقیق کی گئی ہےجس کے مطابق رات کی پرسکون نیند کا نعم البدل نہیں ہے
اور اس کی کمی کو کسی صورت پورا نہیں کی جاسکتا تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ
لوگ جو اکثر قیلولہ کرتے ہیں ان کے بلند فشار خون اور فالج میں مبتلا ہونے کے امک
انات زیادہ ہوتے ہیں۔
رات کی خراب نیند کا تعلق خراب صحت سے ہوتا ہے اور قیلولہ اس کمی کو پورا کرنے کےلیے کافی نہیں، رپورٹ
تحقیق میں شریک افراد جوعمومی طور پردن میں قیلولہ کرتے تھے ان کے قیلولہ
نہ کرنے والے افراد کی نسبت بلند فشار خون میں مبتلا ہونے کے امکانات 12 فی
صد اور فالج میں مبتلا ہونے کے امکانات 24 فی صد زیادہ تھے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اگر قیلولہ کرنے والے فرد کی عمر60برس سے کم تھی تو اس
میں کبھی قیلولہ نہ کرنے والے یا کبھی کبھار قیلولہ کرنے والے فرد کی نسبت بلند
فشار خون میں مبتلا ہونے کے امکانات 20 فی صد زیادہ تھے۔حال ہی میں ادارے
کی جانب سے دل و دماغ کی بہتر صحت کے آٹھ ضروری اقدامات میں نیند کے دور
انیے کو شامل کیا گیا ۔تحقیق کے نتائج محققین کی جانب سے ہائپر ٹینشن کے
خطرے سے دوچارافراد کو علیحدہ کرنے کے باوجود وہی رہے۔ ان افراد میں ٹائپ 2
ذیابطیس کے مریض، بلند فشارخون کے مریض، ہائی کولیسٹرول، نیند کے مسائل سے
دوچار افراد اور وہ لوگ جو رات کی شفٹ میں کام کرتے ہیں شامل ہیں۔کلینیکل نفسیات
دان مائیکل گرینڈنر، جواس تحقیق کا حصہ نہیں تھے، نے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ
قیلولہ کرنا نقصان دہ نہیں ہے لیکن ایسا اس لیے ہوسکتا ہے کہ لوگ قیلولہ اس لیے کر
تے ہیں کیوں کہ ان کی رات کی نیند پوری نہیں ہوئی ہوتی ہے۔ رات کی خراب نیند کا
تعلق خراب صحت سے ہوتا ہے اور قیلولہ اس کمی کو پورا کرنے کےلیے کافی نہیں ہوتا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ
باقاعدگی سے قیلولہ کرنا