بارش،لیسکو کا ترسیلی نظام ٹھپ ،گلیات میں برفباری،سردی بڑھ گئی
گلیات میں برفباری سردی بڑھ گئی
لاہور (جے ٹی این پی کے) شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں
اضافہ ہو گیا۔شہر کے متعدد علاقوں ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، میکلوڈ روڈ، ڈیوس روڈ پر بارش، شملہ
پہاڑی، ریلوے سٹیشن، شاد باغ اور مزنگ میں بھی ہلکی بارش، سیشن کورٹ اور اطراف میں ہلکی
بارش ہونے لگی۔ شہر میں ہونے والی بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہو گیا۔ بارش کے باعث
لیسکو کے 55 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث
متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔ شاد باغ، شادی پورہ، گھمٹی بازار، ڈھولنوال، واہگہ، اکبری
گیٹ، شمع، اچھرہ، مومن پورہ، کریم پارک، بیگم کوٹ، امین پارک، غالب مارکیٹ، گڑھی شاہو کے
متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا
پڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران بجلی کی ترسیلی نظام
متاثر ہوا ہے تاہم فیلڈ ٹیمیں پوری طرح متحرک ہیں اورچیف ایگزیکٹو چودھری محمد امین بجلی کی
بحالی کے کاموں کی خود نگرانی بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چند علاقوں میں تاحال بجلی
کی بحالی کا کام جاری ہے اور ان علاقوں میں بجلی کی سپلائی جزوی طور پر بند ہے تاہم اگلے چند
گھنٹوں میں بحالی کا کام مکمل کر کے بجلی کی سپلائی شروع ہو جائے گی۔دوسری جانب بارش
برسانیوالا سسٹم ایران سے بلوچستان میں داخل،چمن میں گرج چمک کے ساتھ بارش،نشیبی علاقے
زیرآب آگئے۔چمن شہر اور کوڑک ٹاپ پر طوفانی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کیساتھ شدید دھند نے
کوئٹہ چمن شاہراہ پر آمدورفت کو بھی متاثر کردیاہے۔ محکمہ موسمیات نے صبح کے اوقات میں
بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی بھی کی ہے۔اس کے علاوہ کراچی
میں آج اور کل صبح کے وقت ہلکی دھندرہنے کاامکان ہے۔گزشتہ روز دھند نے ڈھیرے جمائے تو آج
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہو رہی ہے۔بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب،
گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں بارش کا امکان ہے، پشین، لورالائی، چمن، قلعہ عبداﷲ، قلعہ سیف
اﷲ، ڑوب اوربارکھان میں بھی بارش متوقع ہے۔محمکہ موسمیات کے مطابق کو ہلو، نوکنڈی، دالبندین،
سبی، قلات، کوئٹہ اور زیارت میں برفباری کا امکان جبکہ لاہو، راولپنڈی، اٹک، چکوال، مری، جہلم،
منڈی بہاؤالدین اور سرگودھا میں بارش متوقع ہے۔خوشاب ،میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات،
سیالکوٹ اور نارووال میں بارش اور مری ، گلیات اور گردونواح میں برفباری کا امکان موجود ہے،
جبکہ میدانی علاقوں میں دھند کا راج رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سکھر، لاڑکانہ، جیکب
آباد اور موہنجو داڑومیں شدید دھند کا امکان ہے، چترال، دیر،کالام، مانسہرہ، مالاکنڈ، سوات،
کوہستان، ایبٹ آباد اور بونیر میں بھی بارش متوقع ہے۔با جوڑ، بنوں، ڈی آئی خان، و زیرستان، خیبر،
شا نگلہ، ہری پور اورصوابی میں بارش، اور مردان، نو شہرہ، پشا ور، چارسدہ، کوہاٹ، باجوڑ، وزیر
ستان اورکرم میں بارش اور برفباری کا امکان موجود ہے۔گلیات میں برفباری کا آغاز جبکہ میدانی
علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔ مری ایبٹ آباد
روڈ دریا گلی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے سے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا
ہے۔ادھر مری ایبٹ آباد روڈ دریا گلی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی، متعدد گھر بھی
متاثر ہو نے کا خدشہ ہے، علاقے میں ریسکیو ٹیمیں متحرک ہوگیئں،ایبٹ آباد میں بارش اور برفباری
سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے
بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دریا خان، صفدر آباد اور سانگلہ ہل میں بادل برسے۔ خیبر پختونخوا
کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری ہوئی۔ پاڑا چنار میں 4، کالام میں 2، دیر میں 2 اور مالم
جبہ میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کالام اور مالم جبہ میں بھی 1 انچ
برفباری ریکارڈ کی گئی۔ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات گلیات،نتھیاگلی،ڈونگاگلی،چھانگلہ گلی،ایوبیہ
اور ٹھنڈیانی میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ضلعی پولیس، انتظامیہ اور ریسکیو
اداروں کی طرف سے تمام تر ممکنہ صورت حال سے بروقت نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل۔ تفصیلات
کے مطابق ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی، سرکل گلیات پولیس کو سیاحوں کی جان و مال کا
تحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات، جبکہ سیاحوں کو احتیاطی
تدابیر اختیار کرنے کی اپیل اب تک کی صورت حال کے مطابق گلیات کے مختلف مقامات پر وقفے
وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔
گلیات میں برفباری سردی بڑھ گئی
رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں