باجوڑ،امن دشمنوں کی فائرنگ، 2 جوان، 3 شہری شہید، جوابی کارروائی میں4 دہشتگرد جہنم واصل
راولپنڈی (جے ٹی این پی کے) باجوڑ امن دشمنوں کی فائرنگ
باجوڑ میں امن دشمنوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے 2 جوان اور 3 معصوم شہری شہید،
جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں دہشتگردوں کی سکیورٹی
فورسز پر فائرنگ سے نائب صوبیدار اشتیاق اور سپاہی کامران وطن پر قربان ہوگئے،
44 سالہ نائب صوبیدار اشتیاق کا تعلق نوشہرہ، 21 سالہ سپاہی کامران کا تعلق ضلع اورکزئی سے ہے
جبکہ شہریوں میں عصمت، الہام اور بہادر شامل ہیں۔
سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے،
مارے جانے والے دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ باردو برآمد کر لیا گیا،
دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے،
ہمارے بہادر جوانوں، معصوم شہریوں کی قربانیاں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہیں.
پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے،
سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے،