تازہ ترینکھیل و کھلاڑی

بابر اعظم کے ساتھ وائرل تصاویرفوٹوشوٹ کے دوران کی ہیں، میک آرٹسٹ

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

دبئی (جے ٹی این پی کے) بابر اعظم کے ساتھ وائرل تصاویر

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ تصویر میں وائرل ہونے و الی میک آرٹسٹ ابیہامامون ن

ے کہاہے کہ بابر اعظم کے ساتھ جو تصاویر وائرل ہوئیں وہ ایک فوٹوشوٹ کے دوران کی ہیں۔

 

اپنے بیان میں ۔ابیہا مامون نے کہاکہ بابر اعظم پاکستان کے لیے ایک سنسیشن ہیں، بابر اعظم کے ساتھ جو

تصاویر وائرل ہوئیں وہ ایک فوٹوشوٹ کے دوران کی ہیں، جس کے لیے مجھے بابر کے میک اپ اور

اسٹائلنگ کے لیے بطور میک آرٹسٹ رکھا گیا تھا،

 

بعد ازاں بابر کے ساتھ لی گئی تصاویر کو میں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا جو وائرل ہو گئیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وائرل تصویر کے بعد مداحوں کے مختلف اور ملے جلے تبصرے بھی دیکھنے کو ملے۔

 

آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ میں نے بابر کے علاوہ بھی مختلف شخصیات (سلمان خان سے لیکر انیل کپور تک ،

علی ظفر اور شہریار منور سمیت مختلف خواتین سلیبرٹیز ) کے ساتھ کام کرچکی ہوں لیکن وہ تصاویر کبھی وائرل

نہیں ہوئیں تاہم بابر کے ساتھ والی تصویر وائرل ہوگئی۔

 

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئرکا ایوارڈ بھی لے اڑے

 

خاتون نے اس سوال کا جواب بھی خود دیتے ہوئے کہا کہ اس کی ایک وجہ پوسٹ کے ساتھ لکھا جانے

والا کیپشن تھا کہ ‘پھوپھو کی بیٹی’ جس نے لوگوں کو تصویر پر متوجہ کیا، ابیہا کے مطابق یہ تصویر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ

کپ کے بعد نومبر میں لی گئی تھی۔

 

دوران انٹرویو ابیہا کا بتانا تھا کہ میں نے بابر کے ساتھ صبح سے لیکر شام تک کام کیا، وہ بہت عزت کرنے

والے انسان ہیں، وہ خواتین سمیت مردوں کی بھی بہت عزت کرتے ہیں۔ میک اپ آرٹسٹ نے

مزید بتایا کہ بابر اعظم بہت تمیز اور عزت سے بات کرتے ہیں، وہ پاکستان کا فخر ہیں۔

 

بابر اعظم کے ساتھ وائرل تصاویر

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے