ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 4 ہزار رنز، بابراعظم پہلے ایشین بن گئے

لاہور (جے ٹی این پی کے) بابراعظم پہلے ایشین بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ریکارڈ بک کو الٹنے میں مصروف ہیں،

اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 4 ہزار رنز بنانیوالے تیز ترین ایشین کھلاڑی کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کی گئی

جس میں بابر اعظم کو ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے کی مبارکباد دی گئی۔

قومی ٹیم کے کپتان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں اپنی اننگز میں 15واں رنز مکمل کیا جس کے بعد وہ4 ہزار رنز بنانے والے تیز ترین ایشین کھلاڑی بن گئے۔

انہوں نے 82ویں اننگز میں یہ سنگ میل حاصل کیا.

 ون ڈے کرکٹ میں دنیا کے دوسرے تیز ترین 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے بلے باز بھی بن گئے.

ابابر اعظم 100 سے کم اننگز میں 4 ہزار ون ڈے رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بھی ہیں،

بابر نے تین ہزار سے چار ہزار رنز کا سفر صرف 14 اننگز میں مکمل کیا۔

اگر تیز ترین 4 ہزار رنز کی بات کی جائے تو اس فہرست میں ہاشم آملہ پوری دنیا میں پہلے 81 اننگز میں

یہ سنگ میل عبور کر کے پہلے نمبر پر براجمان ہیں،

ویو رچرڈز دوسرے، جو روٹ تیسرے اور بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر براجمان ہیں

جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 5ویں پوزیشن اپنے نام کر رکھی ہے۔

بابراعظم پہلے ایشین بن گئے

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: