بابراعظم آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئرکا ایوارڈ بھی لے اڑے

کراچی (جے ٹی این پی کے) بابراعظم کرکٹر آف دی ایئر

 

پورے سال میں متعدد اعزازات اپنے نام کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم

نے آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی حاصل کرلیا ۔ آئی سی

سی نے اپنے بیان میں کہا کہ حالانکہ بابر نے پورے سال میں صرف 6 ایک روزہ میچز

کھیلے تاہم انہوں نے پاکستان کے لیے ایک روزہ میچز کی دو سیریز میں انتہائی اہم کردار

ادا کیا۔6 ایک روزہ میچز میں بابر نے 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنائے۔آئی سی سی

کے کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ کے لیے بابر اعظم کے مدِ مقابل بنگلہ دیش کے شکیب

الحسن، جنوبی افریقہ کے جینیمن ملان اور آئرلینڈ کے پاؤل اسٹرلنگ تھے۔بابر نے سب

سے زیادہ 228 رنز جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ایک روزہ سیریز میں بنائے جس میں پاکستان

نے 2 کے مقابلے ایک میچ سے کامیابی حاصل کی تھی۔اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف 3

ایک روزہ میچز کی سیریز میں پاکستان کو کلین سوئپ شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم بابر

نے مجموعی طور پر 177 رنز اسکور کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئرمیں 3 پاکستانی کھلاڑی شامل
بابر اعظم نے اپنے مداحوں، آئی سی سی، پاکستان کرکٹ بورڈ اور اپنی ٹیم کا شکریہ ادا

کیا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ٹیم نے مجھے سپورٹ کیا ان کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا اور

مجھے ایسی ٹیم پر فخر تھے۔بابر اعظم نے کہا کہ میرے لیے گزشتہ سال کی بہترین اننگز

انگلینڈ کے خلاف 158 رنز کی اننگ تھی جہاں مجھے مشکل پیش آرہی تھی لیکن اس

اننگ سے اعتماد ملا۔اسی طرح جنوبی افریقہ میں جیتنا ایک مشکل کام ہے، مختلف پچز

ہوتی ہیں، ان کی بولنگ بہت معیاری ہے لیکن وہاں جا کر سیریز کے جیتنے سے ہمیں بہت

مومینٹم حاصل ہوا اور اس سے بحیثیت ٹیم اور بحیثیت کپتان مجھے بہت اعتماد ملا۔انہوںنے

کہاکہ میری کوشش ہوتی ہے جس ملک میں جائیں وہاں جا کر ان کے خلاف رنز کیے

جائیں۔

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

بابراعظم کرکٹر آف دی ایئر

 

 

 

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: