بابا گرونانک کا 553 واں جنم دن، ننکانہ صاحب میں 3 روزہ تقریبات شروع

لاہور: کرن نذیر سے: بابا گرونانک کا 553 واں جنم

Journalist JTNPK
Lady Reporter

سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے 553 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات آج بروز اتوار 6 نومبر سے ننکانہ صاحب میں شروع ہوں گی۔

جنم دن کی تقریبات میں بھارت سے 3 ہزار سے زائد سکھ یاتری شرکت کریں گے،

ان سکھ یاتریوں کے لیے ریلوے حکام نے واہگہ سٹیشن سے 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سپیشل ٹرینوں کے ذریعے سکھ یاتریوں کو ننکانہ صاحب لے جایا جائے گا۔

سکھ یاتری سچا سودا حسن ابدال بھی جائینگے

بعدازاں سکھ یاتری سچا سودا حسن ابدال میں بھی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔

سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کر کے14 نومبر کو واپس لاہور گردوارہ ڈیرہ صاحب آئیں گے،

اور بعد ازاں 15 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت چلے جائیں گے۔

بابا گرو نانک کے جنم دن پر یادگاری سکہ

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سکھوں کے مذہبی پیشوا

بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر 550 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا تھا،

گورنرسٹیٹ بینک پاکستان رضا باقر اور سکھ رہنما رمیش نے سکے کی رونمائی کی،

یادگاری سکے کے جاری کرنے کی تقریب رونمائی سٹیٹ بینک آف پاکستان میں منعقد کی گئی تھی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

بابا گرونانک کا 553 واں جنم ,

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: