۔۔۔۔ بابا ٹنڈا۔۔۔۔ ( آخری حصہ )

۔۔۔۔ بابا ٹنڈا۔۔۔۔ ( آخری حصہ ) گذشتہ سے پیوستہ

بابا ٹنڈے جس کچن میں ملازم تھا وہاں کے کیمکلز کپڑے، واشنگ شیمپو وغیرہ کمال مہارت سے چوری کرتا اور پھر بچوں کو بھجوا دیتا،

وہ جیسے ہی گھانا سے واپس پردیس کو لوٹا تو اسے خبر ملی کہ مقامی پولیس نے اس کے چاروں بیٹوں کو چھاپے مار کر گرفتار کر لیا ہے،

بابا ٹنڈے نے فوری طور پر گھانا کے مقامی پولیس چیف سے رابطہ کیا اسے اپنے بیٹوں کی بیگناہی کا یقین دلایا اور پانچ ہزار ڈالر اس کے گھر پہنچا دیئے۔

پڑھیں : بابا ٹنڈا ! ۔۔۔۔۔ حصہ اول

اگلے روز ہی اس کے چاروں بیٹے گھر واپس آ چکے تھے۔

بابا ٹنڈے نے فوری طور پر اپنے بیٹوں کی شادی کا بندوبست کروایا،

چاروں کی ایک ہی روز شادی کی تقریب تھی۔ بابا ٹنڈے ویڈیو کال پر شادی لایو دیکھ رہا تھا،

دیکھتے دیکھتے اس نے دیکھا کہ سٹیج پر اندھا دھند فائرنگ ہوئی،

اس کے چاروں بیٹے ان کی ازواج اور دو نکاح خواں موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے،

بابا ٹنڈے شراب کے نشے میں دھت تھا۔ خونریزی کا یہ منظر اس سے برداشت نہ ہو سکا اور اسے دل کا دورہ آ گیا۔

بابا ٹنڈے کو ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے بچا لیا،

ہسپتال ہی میں گھانا ایمبیسی کے اہلکار اور پولیس والے بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں : ۔۔۔۔ نگار صنم ۔۔۔۔

بابا ٹنڈے کیخلاف گھانا میں خفیہ گینگ چلانے اور قتل و غارت کے الزامات تھے،

بابا ٹنڈے کے گھر پر بھی چھاپہ پڑا تھا لیکن وہاں سے صرف شراب کی خالی بوتلیں برآمد ہوئیں،

اس کے بینک اکاونٹ میں بھی خاص رقم نہ تھی،

بغیر ثبوت کے پولیس اسے گرفتار کر سکتی تھی نہ ملک بدر لیکن اس کیخلاف انکوایری کا آغاز ہو گیا تھا،

بابا ثنڈے ہسپتال سے گھر پہنچا اور باورچی خانے سے متصل

باغ میں لگے ایک درخت کے تنے میں خفیہ کھڑکی کھولی جو کہ درخت کا حصہ معلوم ہوتی تھی،

اس میں چوری اور جوئے سے حاصل رقم چھپائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : درسی صاحب اور چاچا چن پردیسی

گھانا کے رسم و رواج کے مطابق اسکے مقتول بیٹوں کی چاروں ازواج کے خون بہا کی قیمت بابا ٹنڈے کو ادا کرنا تھی۔

اس نے انتہائی چالاکی سے درخت سے بتیس ہزار ڈالر نکالے

اور وہ رقم فوری اپنے ایک ہرکارے کے حوالے کی اور آٹھ ہزار

فی کس کے حساب سے چاروں مقتول خواتین کے اہلخانہ کو رقم فوری پہنچانے کا حکم دیا۔

بابا ٹنڈے کی دونوں بیگمات نے باہمی رضا مندی سے اس سے

طلاق لے لی اور اپنے اپنے بچوں کے ہمراہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے الگ الگ گھروں میں جا بسیں۔

بابا ٹنڈے کو مقامی پولیس کی جاری تفتیش کے باعث نوکری سے نکال دیا گیا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ</

۔۔۔۔ بابا ٹنڈا۔۔۔۔ ( آخری حصہ ) ، ۔۔۔۔ بابا ٹنڈا۔۔۔۔ ( آخری حصہ )

= پڑھیں = ذرا میری بھی سنو عنوان کے تحت مزید اہم اور معلوماتی خبریں

Dr Introduction jtnpk

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: