بائیڈن کا بن مانگے ڈیٹنگ بارے مشورہ، طالبہ پریشان، دلچسپ ویڈیو وائرل

واشنگٹن:جے ٹی این پی کے نیوز: بائیڈن کا بن مانگے ڈیٹنگ مشورہ

امریکی صدر جو بائیڈن نے کالج کے دورے پر سیلفی لیتی نوجوان طالبہ کو ڈیٹنگ ( شادی) کے بارے میں مشورہ دے ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اس دلچسپ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی صدر ایک نوجوان

طالبہ کا کاندھا پکڑ کر اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ

جب تک تم 30 سال کی نہیں ہو جاتیں کوئی بھی سنجیدہ نہیں ہوتا۔

طالبہ امریکی صدر کے اس غیر متوقع اور بن مانگے ” مشورے “ پر

پہلے تو حیران رہ گئی اور پھر قدرے مسکراتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے میں یہ بات ذہن میں رکھوں گی۔

پڑھیں : پاکستان خطرناک ترین ملک، ایٹمی پروگرام بھی بے قاعدہ، بائیڈن

ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ کے سامنے کھڑے

جوبائیڈن نے کہا کہ یہ ایک بہت اہم بات میں نے اپنی بیٹیوں اور پوتیوں کو بتائی تھی

اور وہ یہ کہ جب تک آپ 30 سال کے نہ ہوں آپ سے شادی کے لیے کوئی سنجیدہ نہیں ہوتا۔

سوشل میڈیا پر صارفین کا دلچسپ ردعمل

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے صدر جو بائیڈن کے طالبہ کو بن مانگے مشورہ دینے پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے،

بعض صارفین نےتو صدر جوبائیڈن کا نوجوان طالبہ کا کندھا پکڑنے

اور پھر عجیب و غریب مشورہ دینے پر کڑی تنقید کی ہے۔

کچھ نے لکھا ہے کہ طالبہ کافی غیرمطمئن، بے چین اور مشکل میں نظر آرہی ہیں۔

تاہم کئی ایک صارفین نے امریکی صدر کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ لڑکی بے

چین یا تناو میں نہیں، جبکہ امریکی صدر نے جو بات کی وہ ہر باپ اپنی بیٹی سے کرتا ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

بائیڈن کا بن مانگے ڈیٹنگ مشورہ ، بائیڈن کا بن مانگے ڈیٹنگ مشورہ

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: