بائیڈن ریمارکس پر پاکستان کا احتجاج اور کیوبا کے سفیر کا کھرا سچ

اسلام آباد/ واشنگٹن:جے ٹی این پی کے نیوز: بائیڈن ریمارکس پر پاکستان کا احتجاج

امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

امریکی صدر جوبا ئیڈن کے بیان پر ان سے وضاحت طلب کی گئی، احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا گیا،

دفتر خارجہ حکام نے امریکی صدر کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

پڑھیں : پاکستان خطرناک ترین ملک، ایٹمی پروگرام بھی بے قاعدہ، بائیڈن

قائم مقام سیکرٹری خارجہ جوہر سلیم نے صدر جوبائیڈن کے غیر ضروری و حقائق کے برعکس بیان پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو پاکستان کی و تشویش سے آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قائم مقام سیکرٹری خارجہ نے امریکی سفیر کو سخت ڈیمارش سے آگاہ کیا

اور واضح کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے،

اس کا جوہری پروگرام کسی نقص سے پاک، اعلیٰ بین الا قوامی معیار کا حامل ہے،

پاکستان کے محفوظ جوہری پروگرام کی تصدیق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کر چکی ہے۔

مزید پڑھیں : امریکی صدر کا بیان گمراہ کن ہے، وزیراعظم

ڈیمارش میں کہا گیا بین الاقوامی امن و سلامتی کو حقیقی خطرہ بعض ریاستوں کی

جانب سے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی، بغیر کسی جوابدہی کے بار بار جوہری

سلامتی کے واقعات اور جوہری ہتھیار وں سے لیس سرکردہ ریا ستو ں کے درمیان

اسلحے کی دوڑ اور علاقائی توازن کو بگاڑنے کا باعث بننے والے نئے سکیورٹی

تصورات کے آغاز سے لاحق ہے۔ علاقائی و عالمی امن کے قیام کیلئے پاکستان

امریکہ تعلقات کی مثبت رفتار اور دونوں فریقوں کے درمیان قریبی تعاون کو برقرار

رکھنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوال بھارتی ایٹمی ہتھیاروں پر اٹھتا ہے، بلاول

وائٹ ہاوس کی ترجمان کیرین ڑاں پیئر نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان کے

ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا امریکی صدر نے

کوئی نئی بات نہیں کی، امریکی صدر محفوظ اور خوشحال پاکستان چاہتے ہیں، کیونکہ

محفوظ اور خوشحال پاکستان ہی امریکی مفاد کیلئے اہم ہے۔

امریکہ بتائے فوجی مداخلتیں، ایٹم بم گرانے، پابندیاں لگانے والا کون؟ کیوبا
امریکہ بتائے فوجی مداخلتیں، ایٹم بم گرانے، پابندیاں لگانے والا کون؟ کیوبا
پاکستان میں متعین کیوبا کے سفیر کی فائل فوٹو

امریکی صدر بائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان پر اسلام آباد میں

متعین کیوبا کے سفیر نے بھی ردعمل کا اظہار کیا۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کیوبا کے

سفیر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کے

خطرناک ترین ممالک میں سے ہے، پہلے وہ یہ تو بتائیں 1798 سے آج تک کس

ملک نے 469 مرتبہ فوجی مداخلتیں کی ہیں؟۔ کیوبا کے سفیر نے مزید لکھا کہ کس

ملک نے شہریوں پر ایٹم بم استعمال کیے؟ اور دوسروں پر غیر انسانی پابندیاں کون لگا رہا ہے؟

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

بائیڈن ریمارکس پر پاکستان کا احتجاج ، بائیڈن ریمارکس پر پاکستان کا احتجاج

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: